ایپل کا سال میں 2 بار نئے آئی فونز متعارف کرانے کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ایپل، جو روایتی طور پر ہر سال ایک بار نئے آئی فونز متعارف کراتا ہے اب اس طریقہ کار میں تبدیلی پر غور کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل 2026 سے نئے آئی فونز کے اجرا کو دو مراحل میں تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس میں ہر مرحلے کے درمیان 6 ماہ کا وقفہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 سیریز کے پرو ماڈلز ستمبر 2026 میں معمول کے مطابق متعارف کرائے جائیں گے جبکہ سستے آئی فون 18 ماڈلز 2027 کے موسم بہار میں پیش کیے جائیں گے۔
امکان ہے کہ پرو ماڈلز کے ساتھ ایپل اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی 2026 میں لانچ کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ ایپل رواں سال اپنا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر متعارف کرائے گا اور 2026 میں اس کا نیا ورژن بھی پیش کیا جائے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایپل آئی فون 18 سیریز کے سستے ماڈلز کی تیاری بھارت میں کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ چین پر انحصار کم کیا جا سکے۔اس اقدام کا مقصد امریکی صدر کے ممکنہ ٹیرف سے کمپنی کے منافع کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ئی فون
پڑھیں:
سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کلیم اختر: ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
جون 2025 کی ٹیکس مدت کیلئے ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 اگست مقرر کی گئی،پہلے ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 18 جولائی اور پھر 4 اگست تک بڑھائی گئی تھی۔
ایف بی آر کے مطابق اب ٹیکس دہندگان 8 اگست 2025 تک ریٹرن فائل کر سکیں گے،سہولت صرف مقررہ تاریخ تک واجب الادا ٹیکس جمع کروانیوالے ٹیکس دہندگان کو ہے،سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت توسیع کا اعلان کیا گیا۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے،تمام لارج ٹیکس پیئر آفس، کارپوریٹ آفس، ریجنل آفس کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی؛
ایف بی آر کے مطابق ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر پر لیٹ فائلنگ چارجز سے بچنے کا آخری موقع ہے،واجب الادا ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کو توسیع کا فائدہ نہیں ملے گا۔
ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو باضابطہ مراسلہ ارسال جاری کر دیا۔
تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا