پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا : صدر مملکت آصف علی زرداری
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف جارحیت کی مذمت کی ہے ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت کیساتھ کیا جائے گا ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علی زرداری صدر مملکت
پڑھیں:
بھارتی اقدامات سے علاقائی امن واستخکام کو خطرہ : صدر زرداری ہمیشہ حمایت کرینگے : جیانگ ڑیڈونگ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات میں کہی جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ اہمیت کے امور خاص طور پر پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک ’’آہنی برادر‘‘ ہیں۔ دونوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چینی سفیر نے پاکستان کے نقطہ نظر کو چین کے ساتھ شیئر کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی دونوں ممالک کی مشترکہ خواہش کے حصول کے لئے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا۔ صدر مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر اور چینی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ دریں اثناء صدر مملکت سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے گورنر پنجاب کی پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مضوبط اور متحد کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔ ملکی مجموعی صورتحال اور پی پی 52 سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں صدر زرداری سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کم کرنے کیلئے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔