آپریشن سندور میں پاکستان میں 9مقامات کو نشانہ بنایا، میزائل حملوں کے بعد بھارت کا موقف بھی آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز

نئی دہلی (سب نیوز) پاکستان کے معصوم سویلین پر رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح حملہ کرنے کے بعد بھارت کے وزیر دفاع کا بیان بھی سامنے آگیا۔

بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق بھارتی مسلح افواج نے ‘آپریشن سندور’ کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں واقع دہشت گردی کے مبینہ مراکز پر فضائی حملے کیے ہیں اور ان حملوں میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔بھارتی سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ کارروائیاں “غیر فوجی، ناپ تول کر کی گئیں اور اشتعال انگیز نہیں تھیں۔” بیان میں کہا گیا کہ کسی پاکستانی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور اہداف کا انتخاب “احتیاط اور برداشت” کے ساتھ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا پانچ مقامات پر حملہ ، کوٹلی ، احمد پور شرقیہ ، مظفر آباد ، باغ اور مریدکے شامل ،، تفصیلات سب نیوز پر اگلی خبرپاک افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاک فضائیہ نے دشمن کے دو طیارے مار گرائے ،سکیورٹی ذرائع بھارت کا پانچ مقامات پر حملہ ، کوٹلی ، احمد پور شرقیہ ، مظفر آباد ، باغ اور مریدکے شامل ،، تفصیلات سب نیوز.

.. بھارت نے پاکستان میں تین مقامات پر میزائل داغے، پاکستان کا مؤثر جواب آنے والا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند، تمام فلائٹس کراچی موڑ دی گئیں بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغ دیے، بچہ شہید، پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل داغ دیے، معصوم بچہ شہید، دو شہری زخمی عمران خان نے رہنماوں کو اے پی سی، ایپکس کمیٹی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں جانے سے روک دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کو نشانہ بھارت کا

پڑھیں:

اسرائیل کا یمنی دارالحکومت صنعا کے مرکزی ایئرپورٹ پر حملہ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آج بروز منگل یمن کے مرکزی ہوائی اڈے پر بمباری کی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت صنعا میں 4 حملے ہوئے۔ اسرائیل نے اس سے قبل لوگوں کو صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد کے علاقے سے نکل جانے کو کہا تھا۔ اس سے اگلے روز اسرائیل نے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر فضائی حملے کیے تھے، جس کے جواب میں گزشتہ اتوار کو حوثی میزائل اسرائیل کے مرکزی فضائی مرکز کے قریب گرے تھے۔

ہوائی اڈے کے 3 ذرائع نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ منگل کے حملوں میں 3 سویلین ہوائی جہازوں، ڈیپارچر ہالز، ہوائی اڈے کے رن وے اور حوثیوں کے زیر کنٹرول ایک فوجی ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے امریکی سیکریٹری دفاع پر دوسری بار یمن حملوں سے متعلق خفیہ معلومات سگنل پر شیئر کرنے کا الزام

حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ہوائی اڈوں کو بار بار نشانہ بنا کر اس پر بڑی فضائی ناکہ بندی نافذ کریں گے۔

حوثیوں کے زیرانتظام وزارت صحت نے بتایا کہ پیر کو حدیدہ کے ارد گرد اسرائیلی حملوں میں 4 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوئے۔ تاہم منگل کے روز ہونے والے حملوں میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل کے اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے کے قریب گرنے کے بعد جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد یورپی اور امریکی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے یمن: ہر دوسرا بچہ جان لیوا غذائی قلت کا شکار

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے شروع ہی سے حوثی اسرائیل پر راکٹ اور میزائل فائر کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کی آمدو رفت کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل صنعا ایئرپورٹ یمن

متعلقہ مضامین

  • بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاک فوج نے آپریشن سندور کو بھارت کیلئے تندور بنا دیا، انڈین میڈیا کی چیخیں ، پاکستان پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا
  • پاکستان نے رافیل کے ساتھ دوسرا کون سا بھارتی طیارہ گرایا اور انہیں نشانہ کیسے بنایا گیا؟ تفصیل سامنے آگئی
  • بھارت کا پانچ مقامات پر حملہ ، کوٹلی ، احمد پور شرقیہ ، مظفر آباد ، باغ اور مریدکے شامل ،، تفصیلات سب نیوز پر
  • بھارتی حملے پر وزیر دفاع کا بیان آگیا
  • پاکستان میں 9مقامات کو نشانہ بنا یا ، میزائل حملوں کے بعد بھارت کا موقف بھی آگیا
  • بھارت کی فوج نے بزدلانہ میزائل حملے میں مسجد کو نشانہ بنایا، ایک بچہ شہید
  • بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے میں مسجد کو نشانہ بنا یا، بزدلانہ کارووائی کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • اسرائیل کا یمنی دارالحکومت صنعا کے مرکزی ایئرپورٹ پر حملہ