نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے یو این سیکورٹی کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کے حق کو محفوظ رکھتا ہے۔

مشن نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا مناسب جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے۔

پاکستانی مشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ واقعات کے پیش نظر پاکستان عالمی برادری کو اپنے مؤقف سے آگاہ کر رہا ہے تاکہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنا دفاع یقینی بنایا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارتی حملہ، پاکستان نے سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا

فائل فوٹو

پاکستان نے بھارتی حملے سے متعلق سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان مناسب وقت اور مقام پر بھارتی جارحیت کے جواب کا حق رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کے حملے کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو تباہ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جارحیت سے سلامتی کونسل کو آگاہ کردیا گیا، پاکستان اپنی مرضی اور وقت پر حملے کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے.دفترخارجہ
  •  اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں،پاکستان نے سیکیورٹی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کر دیا  
  • پاکستان نے بھارتی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا
  • بھارتی حملہ، پاکستان نے سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا
  • پاکستان  جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اقوام متحدہ کو مراسلہ
  • پاک بھارت کشیدگی؛ نیویارک میں پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری
  • پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس آج ہوگا
  • پاکستان آج سلامتی کونسل کو بھارتی جارحانہ اقدامات اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کرے گا
  • بھارتی جارحیت اور تازہ ترین صورتحال پر غور,اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔