ویب ڈیسک : بھارتی انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ نے مقبوضہ کشمیر میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر کی گئی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی۔

ابتدائی طور پر دی ہندو نے خبر شائع کی کہ پاک فضائیہ نے تین بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ تاہم کچھ دیر بعد ویب سائٹ پر موجود خبر کلک کرنے پر غائب ہوگئی اور تفصیلات نظر آنا بند ہوگئیں۔ اس کے بعد خبر مکمل طور پر ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی۔ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ بھی غائب کر دی گئی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی میڈیا شدید حکومتی دباؤ میں ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ طیارے گزشتہ رات پاکستان کے مختلف علاقوں پر ہونے والے بھارتی حملوں کے بعد جوابی کارروائی میں مار گرائے گئے تھے۔ پاک فضائیہ نے 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک سخوئی اور ایک ڈرون کو نشانہ بنایا، جبکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کیا گیا۔

پاکستانی میڈیا اور افواج کے ترجمان نے ان کامیاب کارروائیوں کی کھل کر تفصیلات میڈیا پر شیئر کیں، جب کہ بھارتی میڈیا نے سچ چھپانے اور صرف مودی حکومت کا بیانیہ دہرانے کی روش برقرار رکھی۔

بھارتی میڈیا میں آزادانہ صحافت کا شدید فقدان دیکھا جارہا ہے اور بیشتر ادارے مودی سرکار کے پروپیگنڈا ٹول بن چکے ہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی فوج نے اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں 26 شہری شہید ہوئے۔ تاہم پاک فوج نے فوری اور مؤثر ردعمل دے کر دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کی ہے۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی گلوکار زوبین گرگ کی حادثے سے کچھ دیر پہلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک) مشہور بھارتی گلوکار اور موسیقارزبین کی حادثے سے کچھ دیر پہلے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ لائف جیکٹ پہنے سمندر میں چھلانگ لگانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زبین گرگ پُرجوش انداز میں اپنے جیکٹ کو درست کرتے ہیں اور چند لمحوں بعد پانی میں اتر جاتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by India Today NE (@indiatodayne)

افسوسناک طور پر یہ ان کی زندگی کے آخری لمحات ثابت ہوئے۔ بھارتی میڈیا ذارئع میں بتایا گیا ہے کہ سمندر میں اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر ریسکیو کیا گیا اور اسپتال لے جایا گیا، تاہم ڈاکٹر انہیں نہ بچا سکے۔

یاد رہے کہ 52 سالہ زبین گرگ سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوکر چل بسے تھے۔

زبین گرگ کی موت کی خبر سن کر مداح اور ساتھی فنکار گہرے صدمے میں ہیں۔ وہ ہفتے کے روز سنگاپور میں منعقدہ نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے تھے۔

زبین گرگ نہ صرف ریجنل بلکہ بالی وُڈ انڈسٹری میں بھی اپنی آواز کا لوہا منوا چکے تھے۔ اُن کا گایا ہوا مشہور نغمہ ”یا علی“ (فلم ”گینگسٹر“، 2006) نے انہیں بے حد شہرت بخشی اور آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ریاست بہار میں ووٹر لسٹ سے لاکھوں ووٹرز غائب ہیں، پرشانت بھوشن
  • ہندو اور سکھوں یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنے کا بھارتی اقدام مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار
  • بھارت بیانیے کی جنگ میں بھی شکست کھا چکا، بھارتی اینکر کا اعتراف
  • بھارتی گلوکار زوبین گرگ کی حادثے سے کچھ دیر پہلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی
  • ICC کا PCB کے خلاف ممکنہ کارروائی کا امکان
  • بروقت انتظامات نہ ہوتے تو سیلاب سے بڑی تباہی ہوتی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • بھارت کا ایک اور ڈرامہ، پاکستانی ٹیم کو نئے تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا