---فائل فوٹو 

پاکستانیوں کی اکثریت امن کی خواہشمند ہے لیکن 93 فیصد لوگ کہتے ہیں کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے نیا سروے کیا گیا جس میں ملک کے 100 اضلاع سے شماریاتی طور پر منتخب پاکستانیوں نے حصہ لیا۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ سروے کے مطابق 7 فیصد پاکستانیوں نے جنگ سے انکار کیا ہے۔

سروے کے مطابق  77 فیصد پاکستانیوں نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزاما ت کو مسترد اور انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ 17 فیصد پاکستانیوں نے اس بارے میں کچھ معلومات نہ ہونے کا بتایا۔

پاک فوج کی بھارت کو پھر وارننگ، جنگ مسلط کی تو یقینی اور فیصلہ کن جواب دینگے، فوج دفاع کیلئے عوام کیساتھ متحد کھڑی ہے، آرمی چیف

راولپنڈیپاک فوج کی انڈیا کو پھروارننگ ‘مسلح.

..

اس سوال پر کہ پہلگام حملے میں کون ملوث ہوسکتا ہے؟ 55 فیصد نے پہلگام حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا، رائے کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور انٹیلیجنس ادارے اس میں ملوث ہیں جبکہ 8 فیصد نے حملے کو بیرونی ایجنسیوں کی کارروائی قراردیا، 9 فیصد نے دیگر نام لیے جبکہ 27 فیصد نے اس بارے میں کچھ نہ جاننے کا کہا۔

بھار ت کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے باوجود 72 فیصد پاکستانی امن کی بات کرتے نظر آئے اور جنگ سے بچنے کا مشورہ دیا، صرف 27 فیصد نے جنگ کی حمایت کی۔

سروے کے مطابق 15 فیصد افراد ایسے بھی نظر آئے جو پاکستان اور بھارت کے درمیا ن موجودہ تنازع کو جنگ سے حل کرنے کا مشورہ دیتے نظر آئے، مگر 74 فیصد نے کہا کہ جنگ اچھی چیز نہیں اس سے بچنا چاہیے۔ 11 فیصد نے موجودہ تنازع کو حالات پر چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

گیلپ پاکستان کے مطابق 41 فیصد پاکستانیوں نے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہونے کا بہت زیادہ امکان ہونے کا کہا، البتہ 40 فیصد نے جنگ کے امکان کو مسترد کر دیا۔

سروے میں پاکستانیوں کی اکثریت نیوکلیئر جنگ کے خطرات سے بھی پریشان دکھائی دی۔

بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

61 فیصد نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو پاکستان بھارت کو جوہری ہتھیاروں سے جواب دے گا جبکہ 45 فیصد نے جنگ کی صورت میں بھارت کی جانب سے پہلے نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے کے خدشے کا اظہار کیا۔

70 فیصد نے مزید کہا کہ اگر جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہوا تو دونوں ملکوں کے کروڑوں افراد مارجائیں گے جبکہ 9 فیصد نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد لاکھوں میں ہوگی، 20 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

سروے میں 80 فیصد پاکستانیوں نے جنگ کی صورت میں ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچنےکا کہا البتہ 11 فیصد نے کہا جنگ سے ملکی معیشت کو بہت کم نقصان ہوگا، 6 فیصد ایسے نظر آئے جنہوں نے کہا جنگ سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

بھارت سے جنگ کی صورت میں 78فیصد نے چین،  68 فیصد نے ترکیے، 63 فیصد نے سعودی عرب، 60 فیصد نے ایران، 56فیصد نے بنگلادیش اور 51 فیصد نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کو بھرپور مدد ملنے کی امید کی جبکہ مغربی ممالک کی جانب سے پاکستان کو کم مدد ملنے کے خدشے کا اظہار کیا۔

پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، بھارت کی دوڑیں، عرب دنیا سے پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرنیکی درخواست

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ عرب حکمران خصوصاً اماراتی حکام کشیدگی کم کرائیں۔

سروے میں 65 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ حالات میں حکومتی فارن پالیسی کی حمایت کی اور اسے اچھا کہا جبکہ 15 فیصد نے اعتراض کیا اور 20 فیصد نے اس بارے میں کوئی رائے نہ رکھنے کا کہا۔

64 فیصد پاکستانیوں نے پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیا اور اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 22 فیصد عدم اطمینان کا اظہار کرتے نظر آئے اور 14 فیصد نے اس سوال پر کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیصد پاکستانیوں نے کی جانب سے فیصد نے اس کے مطابق حملے میں کا اظہار نے کہا جنگ کی کہا کہ کا کہا

پڑھیں:

پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی،صدر ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا تیل کے ذخائر کے معاملے پر مل کر کام کریں گے۔ 

ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ شراکت داری کی قیادت کرنیوالی کمپنی کا چناؤ کیا جارہا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شاید ایک دن ایسا آئے جب پاکستان تیل بھارت کو بیچے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں تجارتی معاہدے کرنے میں انتہائی مصروف ہیں، انہوں نے بہت سے ممالک سے بات کی ہے اور ہر رہنما امریکا کو بہت خوش کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ اس بیان سے کچھ گھنٹے قبل امریکا نے بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی ٹیرف میں پاکستان کو بھارت سے زیادہ رعایت
  • قطرنے پاکستانیوں کیلئے ویزاآن آرائیولکی سہولت متعارف کرادی شرائط کیاہیں؟
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن، مشال یوسفزئی بھاری اکثریت سے کامیاب
  • پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی،صدر ٹرمپ کا اعلان
  • چین کی معیشت اور ترقی کے رجحان پر دنیا کا اعتماد ، سی جی ٹی این کا سروے
  • مرڈوک اور وال اسٹریٹ جرنل مقدمہ نمٹانے کے خواہشمند ہیں، ٹرمپ کا انکشاف
  • مسلم لیگ ن کا ضمنی انتخابات بھرپورطریقے سے لڑنے کا فیصلہ
  • انسانی سمگلنگ سنگین جرم، حکومت جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے: وزیراعظم
  • آپ نے 35 منٹ میں ہی پاکستان کے سامنے سرینڈر کر دیا، بتا دیا کہ آپ کے پاس لڑنے کی طاقت نہیں ہے
  • جرمنی نے پاکستانیوں کے لئے غیر معینہ مدت تک ویزے کا اجرا بند کردیا