وفاق اور مسلح افواج کیساتھ ہر تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قومی یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وفاق اور افواج پاکستان کے ساتھ خیبر پختونخوا ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
نجی چینل کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلااشتعال اور غیر قانونی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
بیان کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اورحمایت کا اظہار کرتے ہیں، نازک گھڑی میں قومی سلامتی اور خود مختاری کے دفاع کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔
بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔
وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صبح سویرے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی ہے، پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے، پاکستان کے مؤثر جواب کے بعد بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا۔
اس کے علاوہ پاک فوج کی جوابی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچنے کی مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں۔
بھارت کا پاکستان پر حملہ؛ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا 7سالہ بیٹا بھی وطن پر قربان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا سے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کی گورنر ہاوس میں ملاقات
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا نصیرالدین سرور کی گورنر ہاوس میں ملاقات ،ملاقات میں اکاؤنٹنٹ جنرل نے گورنر کو ادارہ کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا ،ملاقات میں مالی امور، پبلک فنڈز کے درست و شفاف استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
اکاؤنٹنٹ جنرل کے ماتحت صوبہ بھر کے زیلی دفاتر میں فنڈز کے شفاف استعمال کیلئے جدت و نئے نظام متعارف کرانے سے متعلق بھی گفتگو کیا گیا۔
ملاقات میں بوگس چیک، فنڈز کے غیر قانونی طریقہ سے استعمال کو روکنے کیلئے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کی پیشہ ورانہ استعداد کے امور بھی زیر بحث رہے۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کر یم کندی نے کہا کہ صوبہ میں بہترین طرز حکمرانی کیلئے فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنانا ہو گا، مالی امور میں شفافیت سے متعلق اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔