انڈیا اور پاکستان کشیدگی ایشیائی ایئرلائنز کا یورپ کی پروازوں کے راستے تبدیل یا منسوخ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کئی ایشیائی ایئرلائنز نے بدھ کو یورپ جانے اور آنے والی پروازوں کے راستے تبدیل یا منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے پاکستان نے موجودہ صورت حال میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کرتے ہوئے تمام فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا ہے جبکہ پاکستان نے اپنی ائیر سپیس بھی ابتدائی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے بند کرتے ہوئے مسافروں کو واپس گھر جانے کی ہدایت کی ہے.
(جاری ہے)
پروازوں کی آمد ورفت پر نظر رکھنے والے ادارے فلائٹ ریڈار24 نے اس حوالے سے پاکستانی فضائی حدود کی عکاسی کرنے والی ایک تصویر بھی شائع کیے صورت حال کے پیش نظر تائیوان کی ایوا ایئر نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث یورپ جانے اور آنے والی پروازوں کے روٹ کو ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ متاثرہ فضائی حدود سے بچا جا سکے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک پرواز جو ویانا سے روانہ ہوئی تھی اسے واپس وہیں بھیج دیا جائے گا جبکہ تائپے سے میلان جانے والی پرواز کو ایندھن بھرنے کے لیے ویانا کی جانب موڑ دیا جائے گا جس کے بعد یہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگی. کوریئن ایئر نے کہا کہ اس نے اپنے سیول انچیون سے دبئی پروازوں کے راستے کو تبدیل کر دیے ہیں اور اب یہ راستہ میانمار، بنگلہ دیش اور انڈیا کے اوپر سے گزرے گا جو پہلے پاکستانی فضائی حدود سے گزرتا تھا تھائی ایئرویز نے اعلان کیا کہ یورپ اور جنوبی ایشیا کے مقامات کی پروازوں کے راستے بدھ کی صبح سے تبدیل کیے گے ہیں اور بعض پروازوں میں تاخیر کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے. تائیوان کی چائنا ایئرلائنز نے کہا کہ اس نے ہنگامی منصوبہ بندی کو فعال کر دیا ہے اور مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں تاہم ان اقدامات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں تائیوان کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے تاﺅیوان کے ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو لندن جانے والی چائنا ایئرلائنز کی نان سٹاپ پرواز منسوخ کر دی گئی ہے. روس کے یوکرین پر حملے سے پہلے تائیوان سے یورپ جانے والی کئی پروازیں روس کے اوپر سے گزرتی تھیں لیکن تائیوانی ایئرلائنز پر اب پابندی ہے کیونکہ تائیوان نے ماسکو کے خلاف مغربی پابندیوں میں شرکت کی ہے اس کے بعد سے یہ پروازیں انڈیا، پاکستان اور وسطی ایشیا کے اوپر سے گزرتی ہیں دوسری جانب قطر ایئر ویز نے بھی” ایکس“ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے پروازیں عارضی طور پر وہاں سے نہیں گزریں گی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پروازوں کے راستے کے لیے
پڑھیں:
کسی گروہ کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں، جسے شوق ہے فوج جوائن کرے، طاہر اشرفی
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کسی بھی گروہ، فرد یا جماعت کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق حاصل نہیں ہے اور جو لوگ جہاد کا جذبہ رکھتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ فوج میں شمولیت اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، کسی گروہ یا فرد کو اجازت نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ ہمیں مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی۔ انہوں نے اسلام میں غیر مسلموں کی جان و مال کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت جیسے کئی گنا بڑی طاقت پر فوقیت دی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ بڑی اہمیت کا حامل ہے اور حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔
حافظ اشرفی نے کہاکہ آج کل جہاد کے مفہوم کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، اور کسی کو بھی یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ خود سے جہاد کا اعلان کرے۔ جو لوگ جہاد کرنا چاہتے ہیں، انہیں فوج میں شامل ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو کسی قسم کی ہراسانی برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ پاکستان میں اقلیتوں کو بھی مسلمانوں کے برابر حقوق حاصل ہیں اور ہمیں پیغام پاکستان کو عملی شکل دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں کے الجہاد الجہاد کے نعرے، ’ یہ جہاد نہیں سیاست الفساد ہے‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ریاستِ پاکستان کسی بھی غیر ریاستی عناصر کو قبول نہیں کرتی اور ملک میں کسی بھی مسلح جتھے یا تنظیم کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان علما کونسل جہاد کا اعلان طاہر اشرفی فوج میں شمولیت گروہ وی نیوز