چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے صدر پنجاب بینک ظفر مسعود کی وفد کے ہمراہ ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے صدر پنجاب بینک ظفر مسعود کی وفد کے ہمراہ ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے پنجاب بینک کے پریذیڈنٹ ظفر مسعود نے اپنے وفد کے ہمراہ سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سنئیر افسران بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور نئے منصوبوں کے آغاز اور شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانا سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے ۔
پنجاب بینک سے تکنیکی اور مالیاتی معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب بینک کے پریذیڈنٹ ظفر مسعود نے چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں سی ڈی اے کی کارکردگی خصوصا اسلام آباد کے شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے سی ڈی اے اقدامات کو سراہا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی فوج نے بٹل سیکٹر کی مزید2پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے، سفید جھنڈا لہرا دیا بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر کی مزید2پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے، سفید جھنڈا لہرا دیا عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر، آئینی بینچ تشکیل بھارتی فضائی کارروائی، 200سے زائد پروازیں منسوخ، 20ہوائی اڈے بند پاک بھارت کشیدگی، جے ایف 17تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند وزیر اعظم کی پیشکش کو مثبت انداز میں لیتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے
پڑھیں:
محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کئے
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
یہ ملاقات آئی سی سی اکیڈمی کے اوول ٹو گراؤنڈ میں اُس وقت ہوئی جب قومی ٹیم پریکٹس سیشن میں مصروف تھی۔ محسن نقوی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے خصوصی گفتگو کی، ٹیم کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ہر کھلاڑی کے عزم اور جذبے کو سراہا۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ پریکٹس جاری رکھی، جبکہ چیئرمین کی موجودگی نے ٹیم کے مورال میں مزید اضافہ کیا۔
دلچسپ بات یہ رہی کہ جب پاکستانی چیئرمین کی آمد ہوئی تو بھارتی ٹیم اور ان کا سپورٹنگ اسٹاف اپنا سیشن ختم کرکے ہوٹل واپس چلے گئے، جو اس مقابلے کی شدت اور اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
اس سے قبل آئی سی سی اکیڈمی میں موجود پاکستانی اور بھارتی شائقین نے پاکستان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ فینز کی خوشی دیدنی تھی، خاص طور پر بھارتی مداحوں نے فخر زمان کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں، جو کرکٹ کے اس کھیل کو جوڑنے والی قوت کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا یہ ہائی وولٹیج مقابلہ کل دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کا انتظار دنیا بھر کے کرکٹ شائقین بے صبری سے کر رہے ہیں۔