پاک بھارت کشیدگی نے پی ایس ایل کو خطرے میں ڈال دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کو ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت نے بدترین شکست کے بعد "پی ایس ایل" کو نشانے پر رکھ لیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کمیٹی کا اہم اجلاس محسن نقوی کی مشاورت سے فیصلہ کرے گا جبکہ ایونٹ کا 27 واں میچ آج روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں: میچ سے قبل روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا
پی ایس ایل میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
مزید پڑھیں: بھارت کو پاکستان کے حملے کا خوف ستانے لگا، میچز منتقل کرنے پر غور
دوسری جانب اہم معرکے سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) جاری ہے جس کا مستقبل بھی خطرے میں دیکھائی دے رہا ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث پلئیر روانگی کی تیاری کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
پاکستان بھارت کرکٹ سیاست کی نذر، نفرت میں بھی بھارت کا دہرا معیار
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت کا گھٹیا پن پاک بھارت کرکٹ کھیل میں سیاست نصرت جاوید وی نیوز