UrduPoint:
2025-05-08@14:31:15 GMT

پاکستان کے ممکنہ حملے کے تناظر میں بھارت کی تیاریاں

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

پاکستان کے ممکنہ حملے کے تناظر میں بھارت کی تیاریاں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میںبھارت کے میزائل حملوں کے ایک دن بعد بھارت کی سرحدی ریاست راجستھان اور پنجاب کو الرٹ موڈ میں رکھا گیا ہے۔ حکام نے تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارت کے زیر انتظام متنازعہ خطہ جموں و کشمیر میں حالات پہلے سے ہی کشیدہ ہیں، جہاں فی الوقت فورسز کی نقل و حرکت میں زبردست اضافہ دیھکا جا رہا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی کشیدگی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

اس دوران مودی حکومت نے جمعرات کے روز کل جماعتی میٹنگ طلب کی تھی، جس میں امیت شاہ، نرملا سیتارامن، راج ناتھ سنگھ اور ایس جے شنکر سمیت متعدد دیگر وزرا نے شرکت کی اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس میٹنگ کے دوران پاکستان کے خلاف حملوں پر تفصیلی بات چیت کے ساتھ ہی بھارت کے اگلے اقدامات پر بھی غور و خوض ہوا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بحران پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش

پاکستان کے جوابی حملے کے امکان پر تیاریاں

پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارت کے میزائل حملوں کے بعد بھارت کے متعدد علاقے ہائی الرٹ پر ہیں۔ بھارتی ریاست راجستھان کی پاکستان کے ساتھ 1,037 کلومیٹر طویل سرحد ہے اور اسے بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

حکام نے سرحد کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے اور بارڈر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

بھارتی فضائیہ فی الوقت ہائی الرٹ پر ہے اور راجستھان کے جودھ پور، کشن گڑھ اور بیکانیر کے ہوائی اڈوں سے پروازوں کی نقل و حرکت نو مئی تک کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ اس دوران بھارت کے جنگی طیارے مغربی سیکٹر میں آسمان پر گشت کر رہے ہیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق بھارت نے اپنا میزائل دفاعی نظام بھی فعال کر رکھا ہے۔

بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان حملے کرے گا؟

بیکانیر، سری گنگا نگر، جیسلمیر اور باڑمیر جیسے اضلاع میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور ریلوے کے عملے کی بھی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

بھارت نے گزشتہ رات ایک مشق کی تھی، جس میں بجلی چلے جانے پر تاریکی میں عوام کو دفاعی رخ اختیار کرنے جیسے اقدام پر عمل کیا گیا تھا۔

اس دوران خاص طور پر سرحدی دیہات ہائی الرٹ پر ہیں اور ہنگامی ردعمل کے لیے انخلاء کے منصوبے جاری کیے گئے ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی پر عالمی رہنماؤں کا ردعمل

اطلاعات ہیں کہ سرحد کے قریب اینٹی ڈرون سسٹم کو بھی فعال کر دیا گیا ہے جبکہ جیسلمیر اور جودھپور میں رات کے وقت بلیک آؤٹ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ بلیک آؤٹ سے جدید تیز رفتار طیاروں کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں، جس سے پائلٹوں کے لیے حملہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

بھارت کا کہنا ہے کہ اس نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب کو پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں نو مقامات پر "دہشت گردی" سے منسلک مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے 24 میزائل داغے تھے۔

بھارت نے اس آپریشن کا نام "سیندور" دیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ پہلگام حملے کا ردعمل تھا، جس میں 26 سیاح ہلاک ہوئے۔ پاکستان نے بھارت کے ان حملوں میں تیس سے زائد افراد کی ہلاکت اور پچاس سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور جوابی حملہ کرنے کی بھی بات کہی ہے۔

بھارتی حملے کا جواب دے دیا، پاکستان کا دعویٰ

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی میزائل حملوں کو "جنگی کارروائی" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک کو 'مناسب جواب‘ دینے کا پورا حق ہے۔ تاہم اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

وزیر داخلہ امیت شاہ کے احکامات

اس سے قبل بدھ کے روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنرز، اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، راجستھان، گجرات اور مغربی بنگال کے وزرائے اعلیٰ اور سکم حکومت کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سکیورٹی کا جائزہ لیا۔

امیت شاہ کا کہنا تھا،"تمام ریاستوں کو موک ڈرل کے لیے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق اپنی تیاری کرنی چاہیے۔ ہسپتالوں، فائر بریگیڈ وغیرہ جیسی ضروری خدمات کے ہموار آپریشن کے لیے انتظامات کیے جائیں اور ضروری سامان کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔"

پاکستان میں بھارتی افواج کے اہداف کیا تھے؟

وزیر داخلہ کی ہدایات کے مطابق سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر ناپسندیدہ عناصر کے ملک مخالف پروپیگنڈے پر سخت نظر رکھی جانی چاہیے اور ریاستی حکومتوں اور مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کے ساتھ فوری کارروائی کی جانی چاہیے۔

حکومت نے بغیر کسی رکاوٹ کے مواصلات کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کمزور مقامات کی حفاظت کو بھی مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔"

ادارت: جاوید اختر

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور پاکستان کے کے زیر انتظام ہائی الرٹ پر پاکستان اور بھارت کے امیت شاہ گئے ہیں کا کہنا کے ساتھ کے لیے گیا ہے ہے اور

پڑھیں:

بلوچستان اسمبلی میں بھارتی حملوں کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے مختلف مقامات پر حملے کئے۔ بھارت کے حملے میں متعدد شہری شہید ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے اس حملے کا بھرپور جواب دیا گیا۔ ہماری مسلح افواج نے بھارت کو فوری جواب دے کر نقصان پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

  • رات گئے پاکستان نے بھارت کے متعدد اہم فوجی مقامات پر حملے کیے :انڈین وزارت دفاع کا دعوی
  • بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع اور عوامی آگاہی کے لیے اہم فیصلے
  • بلوچستان اسمبلی میں بھارتی حملوں کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور
  • بھارتی حملے کا ممکنہ خطرہ، ملک کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
  • بھارتی حملوں کے شہدا کی نمازِ جنازہ متعدد مقامات پر ادا
  • بھارت کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارتی حملوں پر سخت احتجاج ریکارڈ
  • بھارتی حملہ، محکمہ داخلہ میں ہنگامی اجلاس، ’’وار بُک‘‘ کے تناظر میں اہم فیصلے
  • پاکستان میں 9مقامات کو نشانہ بنا یا ، میزائل حملوں کے بعد بھارت کا موقف بھی آگیا
  • بھارت بھر میں ایمرجنسی تیاریاں: شہری دفاع کی فرضی مشقوں کا آغاز