ڈرون کے ٹکڑے سے زخمی ہونے والا شہری شہید
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی42: راولپنڈی سٹی میں انڈیا کے بھیجے ہوئے ڈرون کو گرایا گیا تو اس کے ٹکڑے فوڈ سٹریٹ میں ایک شہری کو لگے ۔ اللہ پاک نے اس شہری کی شہادت کو قبول فرما لیا۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرونز کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان آرمی کے ترجمان جنرل احمد شریف کے مطابق پاکستان کی سرحد پار کرنے والا ہر ڈرون گرایا جا رہا ہے، ایک بھی ڈرون کو کچھ نقصان کرنے کا موقع نہین دیا گھیا۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
پاکستان کے دوسرے کئی شہروں کی طرح راولپنڈی میں آج تین علاقوں میں اندیا کے ڈرون گرائے گئے۔ راولپنڈی صدر میں رومی روڈ کے علاقے میں ڈرون مار گرایا گیا جب کہ ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ کےقریب ایک اور ڈرون گر کر تباہ ہوا۔ چکلالہ سکیم تھری کے علاقہ میں بھی ایک اندین درون کو گرایا گیا۔
پولیس کے مطابق فوڈ اسٹریٹ میں گرنے والے ڈرون س کے ٹکڑے لگنے ایک شہری شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اب ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ اس شہری کی شہادت ہو گئی ہے۔ ت
علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
راولپنڈی مین شہریوں کے حوصلے بلند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، بازاروں میں خریداروں کا روزانہ کی طرح ہجوم ہے اور گلی محلوں میں شہری معمول کے کاموں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کچھ دیر تک ہوا می پرواز کرتے رہےجب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی ہے، ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔
ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔
پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
ذرائع نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کا ملبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا۔