دنوں میں انتظارکرنے اور تحمل کاوقت نہیں ،بھارت کو روکناہوگا،وزیردفاع
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ ہمارے پاس دنوں میں انتظارکرنے اور تحمل دکھانے کاوقت نہیں ہے،ہمیں بھارت کو یہاں پرروکناہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہم نے دو،تین دن دیکھ لیاکہ بھارت رک جائے گالیکن ایسانہیں ہورہا، اب ہمارے پاس دنوں میں انتظارکرنے اور تحمل دکھانے کاوقت نہیں ہے،ہمیں بھارت کو یہاں پرروکناہوگا۔انہوںنے کہاکہ بھارت اس لئے جھوٹ بول رہاہے کیونکہ ساراڈرامہ سیاسی طور پر رچایاگیا،وہ جھوٹ پرجھوٹ بول رہاہے اور یہ سب کچھ سیاسی فائدے کے لئے کیاجارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان واحدملک ہے جس دہشت گردی کاسب سے زیادہ شکارہے، پاکستان میں دہشت گردی کے کیمپس ہے نہ وہ کسی دہشت گردی میں ملوث ہے،بی ایل اے اورٹی ٹی پی جیسی تنظیمیں بھارتی پراکسیزہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت سندھ طاس معاہدہ مان لے یا جنگ کیلئے تیار رہے، بلاول بھٹو زر داری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) چیئر مین پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ مان لے یا جنگ کیلئے تیار رہے۔(جاری ہے)
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چاہتے تھے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو وفاقی حکومت فیڈرل فنڈنگ کی صورت میں سپورٹ کرے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ہم حکمت عملی بنائیں کہ دہشت گردوں کو ہرا سکیں، بھارت بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردوں پر خرچ کر رہا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے، زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جائے۔