پاک فضائیہ نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کردیا، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ محافظان فضائے وطن آپ کی مہارت، حکمتِ عملی اور بے مثال حوصلے نے فضاؤں میں پاکستان کو ایک شاندار فتح سے ہمکنار کیا۔
پاک فضائیہ کی کارکردگی نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کر دیا ہے۔ سلام ہے پاک فضائیہ پر، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ
پڑھیں:
بیوہ خواتین کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے: مریم نواز
مریم نواز— فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیوہ خواتین کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔
مریم نواز نے خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں کہا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت اور حقوق کی ترغیب دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جنگوں کے دوران بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر پر چبھتا سوال ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بیوہ خواتین کو ہمدردی نہیں، حق اور سہارا دے رہے ہیں۔