اچھا ہوا ہم ہندو پاکستان چھوڑ کر بھارت نہیں گئے: سنجے پروانی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی---فائل فوٹو
رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی نے کہا ہے کہ اچھا ہوا ہم ہندو پاکستان چھوڑ کر بھارت نہیں گئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی اقلیت کی نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں سنجے پروانی نے کہا کہ ہندو برادری کے لیے دریائے سندھ کی مقدس حیثیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک ہو رہا ہے، مودی سرکار نہ خود جیئے گی نہ کسی کو جینے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں تو لگتا ہے پورا پاکستان ہی تباہ ہو گیا ہے، ہم امن چاہتے ہیں، لیکن اگر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی صحیح۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی سنجے پروانی نے کہا
پڑھیں:
بھارت تیاری کرو، پاکستان کا جواب آنا ہے: بلاول کا قومی اسمبلی میں خطاب
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹوچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت تیاری کرو، پاکستان کا جواب آنا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب دیا، بزدل بھارت کے 5 جہاز گرائے گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ کے حامی نہیں، مگر بھارت نے حملہ کیا اور بے گناہ شہریوں کو شہید کیا، بھارت حوصلہ رکھے پاکستان اس حملے کا جواب دے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان جواب دینےکا حق رکھتا ہے،پاکستان بھارتی حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بزدل بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملے کیے، بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے پر شفاف تحقیقات کی پیش کش کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کا گھناؤنا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، بزدل بھارت نے حملے میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، اتنی صلاحیت ہے کہ دشمن کو ہر حملے کا جواب دیں سکیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگ کے حامی نہیں لیکن بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان آج بھی غیر جانبدار تحقیقات کے لیے تیار ہے، یہ بھارت کی بھول ہے کہ ہم ان حملوں کے جواب میں خاموش رہیں گے۔