2025-10-05@16:20:13 GMT
تلاش کی گنتی: 44885
«سنجے پروانی»:
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کسی بھی ایڈونچر سے پہلے یہ ضرور سوچے گا کہ جواب میں اسے کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی وقتی، یہ محاذ کسی وقت بھی دوبارہ کھل سکتا ہے، خرم دستگیر خان خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی طور پر مودی کو بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا، پہنچا دیا۔ اُن کے بقول بھارت کے عوام بھی اس سے پوچھ رہے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا...
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جسکا مرکز کوئٹہ سے 65 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
سونم وانگچک کو 26 ستمبر کو لداخ میں 24 ستمبر کو پرتشدد مظاہروں کے دو دن بعد حراست میں لیا تھا، اسکے بعد انہیں راجستھان کے جودھ پور کی جیل میں منتقل کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا لداخ تشدد کے الزام میں نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت گرفتار سماجی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کل یعنی 6 اکتوبر کو گیتانجلی انگمو کی طرف سے ان کے شوہر سونم وانگچک کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرنے والا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی بنچ اس کیس کی سماعت کرے گی، جس میں ماحولیاتی کارکن...

مریم نواز سیاسی محاذ پر جس انداز سے کھیلتی نظر آرہی ہیں وہ دیکھ کر نواز شریف کی یاد آگئی، پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کےسیاسی تناؤپر سلمان غنی کا تبصرہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے ئے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے صوبےکے مفادات اور ترجیحات کے حوالے سےبہت کلیئر ہیں، اس لیے انہوں نے کہا کہ میں کسی سے معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں ۔ مریم نواز سیاسی محاذ پر جس انداز سے کھیلتی نظر آرہی ہیں وہ دیکھ کر ہمیں نواز شریف کی یاد آگئی، نواز شریف بھی اسی انداز سے فیصلے کرتے تھے اور انہوں نے کبھی دفاعی انداز نہیں اپنا یا۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں پیپلز پارٹی سے معاملات بہتر کرنے کاایجنڈہ نہیں تھا ، اس سے بڑے...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران آندھی، جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا اسٹرکچر کچے گھر، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ...
—فائل فوٹو لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 9 میں دیرینہ عداوت پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل جبکہ اس کے ڈرائیور کو زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تھانہ ہیئر میں درج ایف آئی آر کے مطابق 29 سالہ احمد جاوید ڈی ایچ اے گیا ہوا تھا، واپس گھر نہ آنے پر ورثاء تلاش کرتے ایک گھر پہنچے تو 2 ملزمان ابوبکر اور عبدالستار 5 نامعلوم ملزمان کے ہمراہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، گھر کے اندر جا کر دیکھا تو احمد جاوید اور اس کا ڈرائیور سہراب فاروق زخمی پڑے تھے، اسپتال لے جاتے ہوئے احمد جاوید دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول احمد جاوید کے...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سندھ کی حکمراں جماعت نے عوام کو مایوسی اور بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا۔یہ بات انہوں نے مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکریٹری کی قیادت میں ملنے آنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔کراچی سے ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتِ حال اور 18 ویں آئینی ترمیم کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد سندھ میں اختیارات کے عدم توازن پر تشویش کا اظہار کیا۔ایم کیو ایم کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ کو اربوں روپے ملنے کے باوجود یہاں...
—فائل فوٹو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں شام 6 بجکر 29 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی زیرِ زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز کوئٹہ شہر میں 65 کلو میٹر دور مغرب کی جانب تھا۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق زلزلے سے اب تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم وہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کی درخواست پر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے چکوال میں سڑکوں اور پل کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر و مرمت کا حکم دے دیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) ڈیپارٹمنٹ نے تکیہ شاہ مراد، جنڈیال فیض اللّٰہ اور شاہ پور سیداں روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ یہ سڑک سیلاب سے قبل محض ایک گزر گاہ کی حیثیت رکھتی تھی، تاہم حالیہ سیلابی ریلے کے باعث تکیہ شاہ مراد روڈ کا ایک حصہ شدید متاثر ہوا تھا۔سی اینڈ ڈبلیو حکام نے وزیرِاعلیٰ کی ہدایت پر فوری طور پر سڑک کی عارضی بحالی مکمل کر کے آمد و رفت بحال کر دی، محکمے نے...
جے رام رمیش نے ان خبروں کا حوالہ دیا جن میں یہ کہا گیا ہے کہ روس جے ایف-17 جنگی طیاروں کیلئے جدید آر ڈی-93 ایم اے انجن کی فراہمی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے پاکستانی جنگی طیارہ جے ایف-17 کے لئے روس کے ذریعہ انجن کی فراہمی کئے جانے سے متعلق خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ مودی حکومت کی اسٹریٹجی کی ناکامی ہے، اسے ملک کو یہ بتانا چاہیئے کہ ہندوستان کا ایک بھروسہ مند ساتھی روس، پاکستان کو فوجی مدد کیوں دے رہا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ان خبروں کا حوالہ دیا جن میں یہ کہا گیا ہے...
چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روک دی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے فی الحال منظور نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو فی الحال استعفے منظوری سے متعلق کارروائی نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز کے مستعفی چیئرمین اور ارکان کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ استعفوں کی...
خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں، ن لیگ نے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، حکومت سفارتی اور معاشی محاذ پر بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ معرکۂ حق میں پاکستانی فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا: حنیف عباسیوفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں 7 جہاز گرانے کے ساتھ پاکستانی فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے متاثرہ علاقوں میں...
چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی فی الحال روک دی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اس معاملے پر فوری طور پر کوئی قدم نہ اٹھایا جائے۔ اس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے ابھی منظور نہیں کیے جائیں گے۔ اسمبلی و سینیٹ میں یکساں پالیسی اپنانے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں میں قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ارکان کے معاملے پر مشترکہ اور یکساں پالیسی اپنانے کا اصول طے کیا گیا ہے۔...

اسلام آباد پولیس کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی آڈیو کی تردید، افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو کلپ کو من گھڑت اور جھوٹی قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی گمراہ کن افواہیں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی، بلکہ قانوناً جرم ہے، اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کشمیر کے شہریوں سے متعلق دعویٰ بے بنیاد قرار مذکورہ آڈیو میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی سرحد پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کو خاص طور پر نشانہ بنا کر چیک کیا جا رہا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے واضح کیا کہ “یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شام کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ شہریوں نے بلند آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شام 6 بجکر 29 منٹ پر آیا جس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلو میٹر مغرب میں جبکہ اس کی گہرائی 25 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان...

غیر یقینی معاشی حالات میں شمولیتی ترقی کے مواقع، ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کی تیاریاں
فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی نمائندہ کانفرنس کے نویں ایڈیشن میں 600 سے زیادہ ممتاز مقررین اور 20 سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے۔ یہ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا اور بااثر اجتماع ہوگا، جو سرمایہ کاری، جدت طرازی اور عالمی ترقی کے سنگم پر مکالمے اور عملی اقدامات کے لیے ’ایف آئی آئی 9‘ کی حیثیت کو دنیا کے نمایاں ترین پلیٹ فارم کے طور پر اجاگر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، ریاض میں 9ویں فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت قبول یہ کانفرنس 27 تا 30 اکتوبر 2025 کو ریاض میں منعقد ہوگی، جس کا عنوان ’خوشحالی...
کراچی: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شاہراہ فیصل پر ’’غزہ ملین مارچ‘‘ کا فقیدالمثال انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی، تو پاکستانی عوام ان کا نان نفقہ بند کر دیں گے۔ انہوں نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “آپ کو حماس کی حمایت کرنی ہوگی، ورنہ کل کو آپ کے لیے ملک سے نکلنے کا راستہ بھی بند ہو سکتا ہے۔” “غزہ کے عوام استقامت کی علامت ہیں حافظ نعیم...
ویب ڈیسک : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
خیبرپختونخوا، صوبائی حلقوں میں انتخابی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا اینٹی کرپشن نے صوبائی حلقوں میں انتخانی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ کرتے ہوئے نتائج رکھنے والوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ خیبرپختونخوا کے مشیر انسداد رشوت ستانی مصدق عباسی نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے فارم 45 کے نتائج رکھنے والوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد انتخابی نتائج کی چھان بین کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کے پاس فارم 45 کے نتائج ہیں وہ امیدوار درخواستیں جمع کرائیں، پشاور کے حلقے پی کے-79 اور پی کے-82 کی درخواستوں پر چھان بین شروع کردی گئی ہے۔مصدق عباسی نے بتایا کہ اینٹی...
وزیر دفاع نے "ایکس" پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے "ایکس" پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی...
سٹی 42: جماعت اسلامی نے فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد کردیا،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مظلوموں کا مسئلہ حل نہیں کرتا ،اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے ، کوئی دو ریاستی حل نہیں ایک ہی ریاست ہے اور وہ فلسطین ہے ۔ کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ غزہ میں بمباری ہورہی ہے، فلسطینی ڈٹ کرکھڑے ہیں،غزہ کے لوگ ظلم کاشکار ہیں، قربانیاں دےرہے ہیں،امت مسلمہ ڈٹ کرفلسطینیوں کاساتھ دے،اللہ تعالیٰ فلسطینیوں کو آزادی نصیب فرمائے،اللہ پاک حماس کو کامیابی نصیب فرمائے ۔ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات...
بھارت میں ایک بار پھر ادویات کی ناقص تیاری انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن گئی۔ ریاست مدھیہ پردیش میں مبینہ طور پر مضرِ صحت کھانسی کا شربت پینے سے 9 معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے۔ لیبارٹری تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ شربت میں ایسے کیمیکل اجزا شامل تھے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد بھارت کی 6 ریاستوں میں 19 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خطرناک رجحان، جو رکنے کا نام نہیں لے رہا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب بھارتی دوا ساز اداروں پر غیر معیاری یا زہریلی ادویات تیار کرنے کا الزام لگا ہو۔ 2022 میں مغربی افریقی...
اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، صدر ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ بات چیت کے بعد اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بات چیت کے بعد اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، اس بارے میں حماس کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کی تصدیق کے بعد جنگ بندی فوری طور پر موثر ہو جائے گی اور یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو جائے...
ایمل ولی—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے صدر ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ترجمان اے این پی نے کہا ہے کہ وفاقی سیکیورٹی کے بعد خیبر پختون خوا پولیس نے بھی ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ آئی جی خیبر پختون خوا نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایات نظر انداز کر دیں، لگتا ہے وہ بے بس ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ایمل ولی خان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔اس حوالے سے ترجمان وزیرِ اعلیٰ کے پی فراز مغل کا کہنا ہے کہ ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ وفاقی...

پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان بڑھتی کشیدگی، وزیراعظم کی نواز شریف سے صلح کرانے کی درخواست
پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان بڑھتی کشیدگی، وزیراعظم کی نواز شریف سے صلح کرانے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں پیپلز پارٹی اور مریم نواز کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور ان سے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے ایک دن قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان...
سعودی وزارتِ صحت نے ایک پاکستانی کی کہانی نشر کی ہے، جس کا مرکزی کردار سعودی وزارت صحت ہے۔ اس کہانی کا مرکزی خیال یہ ہے کہ ایک غیر معمولی کامیاب طبی کارروائی سے پاکستانی شہری نواز کی جان بچالی گئی تھی۔ محمد نواز .. طمّنا عليك. pic.twitter.com/cowut71ZWM — وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) October 3, 2025 2022 میں سعودی عرب کے شہر سکاکا میں کام کے دوران نواز کے سینے میں 13 سینٹی میٹر لمبی لوہے کی سلاخ گہرائی تک پیوست ہوگئی تھی۔ وزارتِ صحت کے مطابق مریض کو سانس لینے میں شدید دشواری کے باعث فوری طور پر سکاکا شہر کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسکین سے انکشاف ہوا کہ سلاخ سینہ چیر کر اندرونی حصے...

سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی
سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان میں مقیم مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی،عوامی ایکشن کمیٹی مہاجرین سے انکی شناخت چھیننے کی کوشش نہ کرے، اشرافیہ نے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا انکی مراعات کے خاتمے کے حق میں ہوں،نیشنل پریس کلب پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں،ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ترین ایکشن ہونا چاہیئے۔ سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی آزاد...
محکمہ موسمیات کا سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9واں الرٹ جاری، ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9واں الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ شمال مغربی بحیرہ عرب پر آنے والا شدید سمندری طوفان “شکتی” گزشتہ 06 گھنٹوں کے دوران مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھا، اب اس کا مرکز کراچی سے تقریبا 700 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے، 6 اکتوبر تک طوفان کے مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔اس کے بعد یہ مغرب، وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر مڑ کر...
—فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع واشک میں دھماکے سے 1 شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واشک کے علاقے بسیمہ میں دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔واشک دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2025ء ) ملک میں ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے اینٹی بائیوٹک، شوگر اور دیگر عام استعمال کی ادویات پھر سے مہنگی کردی گئیں۔ دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 1076 روپے میں فروخت ہونے والی شوگر کی دوا اینوسیٹا پلس اب 1 ہزار 255 روپے میں دستیاب ہوگی، اینٹی بائیوٹک ایزومیکس کے 10 کیپسول کا پیکٹ 795 روپے تک جا پہنچا، صرف یہی نہیں بلکہ اینا فورٹان پلس ٹیبلٹ کی قیمت بھی 950 روپے کر دی گئی۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ زخموں کے علاج میں استعمال ہونے والی بیٹنوویٹ کریم کی قیمت 164 روپے سے بڑھ کر...
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے آسمان پر منگل 7 اکتوبر کی شب شاندار سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا، جو 2025 کے دوران نظر آنے والے تین سپر مون میں پہلا ہوگا۔سپر مون اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب ترین مقام پر پہنچتا ہے. جس کے باعث وہ معمول کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن (تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن) دکھائی دیتا ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا سپر مون منگل کی شب 8 بج کر 47 منٹ پر (پاکستانی وقت) ظاہر ہوگا، جو غروب آفتاب کے فوراً بعد مشرق سے طلوع اور طلوعِ...
پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کامران غلام کے ولیمے کی تقریب پشاور میں ہوئی جس میں ان کے عزیز و اقارب سمیت کئی ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ ان کے ولیمے کی تقریب میں محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، فخر زمان، نسیم شاہ اور ساجد خان سمیت دیگر مقامی کرکٹرز بھی شریک ہوئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی قومی کرکٹر ابرار احمد کی بھی شادی ہوئی تھی اور ان کے ولیمے کی تقریب چھ اکتوبر کو ہو گی۔
کراچی: شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی بادل گوٹھ میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے لانڈھی بادل گوٹھ میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا تھا، علاقہ مکینوں نے بادل گوٹھ علی گارڈن کے قریب سنسان جگہ سے 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 65 سے 70 سالہ معشوق علی نامی ملزم کو پکڑا تھا اور علاقہ مکینوں...
— اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف سے تعلیمی میدان میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ نے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم اور پاکستانی نژاد طالبہ ماہ نور چیمہ کی ملاقات گزشتہ ہفتے لندن میں ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ماہ نور چیمہ کو اے لیول امتحانات میں 24 مضامین میں شاندار کارکردگی پر دلی مبارکباد دی اور انہیں ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ماہ نور کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی اور طالبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔ماہ نور چیمہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور تعلیمی میدان میں مزید کامیابیوں کا عزم ظاہر کیا۔
انگلینڈ کی کاؤنٹی ایسٹ سسیکس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مقامی مسجد کے باہر کھڑی کار کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے اس واقعے کو نفرت انگیز جرم (Hate Crime) قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق، 4 اکتوبر کی رات کو پیش آنے والے واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسجد کے ایک رضاکار نے بتایا کہ دو افراد نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر باہر کھڑی کار پر کوئی چیز چھڑک کر آگ لگا دی۔ رضاکار کے مطابق، اس وقت مسجد میں صرف دو افراد موجود تھے جو بروقت باہر نکلنے میں کامیاب...
دنیا کا سب سے زیادہ شور شرابے والا خطہ یا شہر واضح طور پر ایک نہیں بلکہ رپورٹوں اور مطالعات کی بنیاد پر “جنوبی ایشیا” (South Asia) کے کچھ شہر شامل ہیں تاہم ابھی حال ہی میں یونیپ کی فرنٹیئر رپورٹ 2022 کے مطابق ڈھاکہ (بنگلہ دیش) سب سے زیادہ شور والا شہر ہے۔ ڈھاکہ میں زیادہ سے زیادہ 119 ڈیسی بیل آواز ریکارڈ ہوئی ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ دوسرے نمبر پر بھارت کا شہر مرادآباد ہے جہاں آواز تقریباً 114 ڈیسی بل ریکارڈ کی گئی۔ تیسرے نمبر پر پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ہے جہاں تقریباً 105 ڈیسی بل آواز ریکارڈ کی گئی۔ اس شور شرابے میں حد سے زیادہ ٹریفک اور ہارن کا استعمال، تعمیراتی کام اور انڈسٹریل مشینری اور...
اعلیٰ سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پسنی میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کی بات محض افواہ ہے، پسنی پورٹ کی ڈیولپمنٹ اور ساحلی علاقوں میں معدنی وسائل سے متعلق مختلف ممالک اور عالمی کمپنیوں سے اور سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہو رہی ہیں تاہم فیصلہ سازی میں قومی مفاد کو مدِنظر رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ دفاعی، معاشی اور اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہے، ملکی سیاسی معاملات پر سکیورٹی ذرائع نے کہا فوج کا نہ کسی سیاسی جماعت سے کوئی رابطہ تھا نہ ہے اور نہ فوج رابطہ کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات سیاسی جماعتوں میں ہوتے ہیں، وہیں ہونے چاہئیں، 9 مئی...
عمل در آمد کیلئے امیر مقام کی سربراہی میں کمیٹی قائم ،پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان بازار، بینک، شاہرات کھل گئی ہر طرف زندگی کی چہل پہل، انٹرنیٹ و موبائلفون سروسز بحال جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت پاکستان و حکومت آزادکشمیر کے مابین 42 نکاتی معاہدہ طے پاگیا، ایکشن کمیٹی کے کور ممبران شوکت نواز میر و عمر نذیر کشمیری نے 6 روز سے جاری ریاست گیر شٹرڈان و پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا، بازار، بینک، شاہرات کھل گئی ہر طرف زندگی کی چہل پہل بحال ،حکومت نے بھی آزاد کشمیر بھر میں 7 ویں روز بعد از دوپہر انٹرنیٹ و موبائل فون سروسز بحال کردی ، وزیر اعظم پاکستان میاں...
ریاض احمدچودھری مودی سرکار ایک طرف دنیا کے سامنے نیشن فرسٹ کا نعرہ لگاتی ہے اور دوسری طرف اپنے ہی نوجوانوں کو غیر ملکی جنگ میں جھونک کر ان کی زندگیاں داؤ پر لگا رہی ہے۔ یہ دوغلا پن صرف بھارت کے لیے نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے خطرناک ہے۔ روس یوکرین جنگ میں بھارتی نوجوانوں کا بطور ایندھن استعمال ہونا اس المیے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ یہ صرف ایک سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ انسانی المیہ ہے، جہاں نوجوان نسل جھوٹے وعدوں اور لالچ کے ذریعے غیر ملکی جنگ کے میدانوں میں دھکیل دی جا رہی ہے۔ نئی دہلی نے روس سے مزید 27 بھارتی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، جنہیں دھوکہ سے روسی...
( ویب ڈیسک )سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کر رہے ہیں، نیت صاف ہو تو عہدوں کی ضرورت نہیں ہوتی،ہم ہرگز کسی دوسرے کے کام کا کریڈٹ نہیں لیں گے لیکن کسی کو اپنے کام کا کریڈٹ لینے بھی نہیں دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97کے علاقہ چک نمبر 551 بازار والا ،چک نمبر 541 گ ب میںسردارے کے ترھانہ میں بجلی کے وولٹیج کے دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے 100KV کے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب ،چک نمبر507گ ب میں بجلی کے کھمبوں اور بجلی کی تاروں کے دیرینہ مسئلہ کے...
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ٹیچرز ڈے پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔ جس میں انہوں نے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ معلم اعظم حضرت محمدؐ پر کروڑوں درود سلام-استاد کی عظمت کا اعتراف کرنے کے لئے ایک دن نا کافی ہے- استاد کی عظمت لازوال اور بے مثال ہے- اساتذہ کرام معاشرے کا سب سے معتبر اور قابل احترام طبقہ ہیں- مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں- پوزیشن ہولڈرز کے ساتھ ساتھ ان کے قابل احترام اساتذہ کو بھی اعتراف عظمت کے طورپر انعامات پیش کئے گئے- وزیراعلیٰ...
گلگت میں امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ نگر کالونی، CPO چوک کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک قافلے کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے وقت قاضی نثار احمد گاڑی میں موجود تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قاضی نثار احمد خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔تاہم قاضی نثار احمد کا ایک محافظ فائرنگ میں زخمی ہوا۔ زخمی محافظ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوامی حلقوں کی جانب...
اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پسنی پورٹ کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، نہ ہی اس نوعیت کی کوئی تجویز کسی سرکاری یا حکمتِ عملی سطح پر زیرِ غور آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس یا کسی امریکی ادارے کے ساتھ پسنی پورٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی گفتگو نہیں ہوئی۔ نجی شعبے میں ہونے والی بات چیت، بشمول غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ رابطے، محض ابتدائی نوعیت کی کاروباری گفت و شنید ہیں۔ یہ سرکاری اقدامات نہیں اور نہ ہی یہ پاکستان کی ریاستی پالیسی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ متعلقہ خبر میں ایک نجی اور غیر مصدقہ خیال کو ریاستی تجویز کے طور پر پیش کیا...

مریم نواز جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگا رہی ہیں، اگر پنجابی جاگ گئے تو تیرا کیا ہوگا ،مفتاح اسماعیل نے سوال اٹھا دیا
کراچی (آئی این پی )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی تک معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے، اگر نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں کرنے تو پھر صوبے بنائیں۔ انڈس کونکلیو کے دوسرے روز سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ پر پینل ڈسکشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چہرے بدلے لیکن ترقی نہیں ہوئی، لاہور کے مال روڈ پر ہر جگہ تصاویر ہی نظر آتی ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر گورننس ٹھیک نہیں تو پھر تبدیلی لانی پڑے گی، پاکستان بہت عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہا، حکومت نے کبھی ڈلیور نہیں کیا، حکومت نے کبھی اچھی تعلیم اور صحت کی سہولیات نہیں...
— فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ٹک ٹاک لائیو فیچر، فیملی وی لاگنگ کے خلاف درخواست پر اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس ملک محمد اویس خالد نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے، پی ٹی اے، وزارت داخلہ سے فوری جواب طلب کرلیا۔ اس حوالے سے درخواست شہری حنا فاطمہ نے وکیل چوہدری رضوان الہٰی کے ذریعے دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹک ٹاک کے لائیو فیچر اور گفٹنگ سسٹم پر مکمل پابندی یا سخت ریگولیشن لگائی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر فیملی وی لاگنگ اسلامی اور آئینی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ ٹک ٹاک نوجوان نسل خصوصاً کمسن لڑکیوں کے...
اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ حماس کے مثبت ردِعمل کا خیر مقدم دفترِ خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کی تجویز پر مثبت ردعمل کو سراہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عرب و مسلم ممالک کا حماس کے امن منصوبہ قبول کرنے کے اعلان کا خیر مقدم پائیدار جنگ بندی کا موقع بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام غزہ میں جامع اور پائیدار جنگ بندی کے لیے ایک حقیقی موقع فراہم...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لے لی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو آج صبح لائن حاضر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سیکیورٹی کے بعد خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے تعینات اہلکار بھی واپس بلا لیے گئے جس کے بعد ایمل ولی خان کی سیکیورٹی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔ بٹ کوائن کا نیا ریکارڈ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اے این پی کے ترجمان نے اس اقدام پر ردعمل...
برطانیہ کی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے امیگریشن پالیسی سے متعلق نئے اور سخت ضوابط متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ لیبر پارٹی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مستقل رہائش حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اب اعلیٰ درجے کی انگریزی زبان پر عبور، صاف مجرمانہ ریکارڈ، اور کمیونٹی سروس میں شمولیت لازمی قرار دی جائے گی۔ شبانہ محمود نے وضاحت کی کہ فی الحال تارکینِ وطن پانچ سال مکمل کرنے کے بعد مستقل رہائش کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، تاہم لیبر پارٹی کی تجویز ہے کہ اس مدت کو بڑھا کر دس سال کر دیا جائے تاکہ اس عمل کو مزید سخت بنایا جا سکے۔ ان نئے مجوزہ اصولوں کے تحت وہ...
بھارتی حکومت نے پدم شری ایوارڈ یافتہ اور اولمپک ہاکی کے لیجنڈ محمد شاہد کے گھر کا ایک حصہ سڑک کی توسیع کے نام پر مسمار کر دیا، جس پر ان کے خاندان کے ساتھ ساتھ سیاسی حلقوں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شاہد کے معمر والد گھر کو گرتا دیکھ کر عملے سے بار بار ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتے رہے کہ کم از کم ایک دن کی مہلت دے دی جائے، مگر کسی نے ان کی فریاد نہ سنی۔ چند روز قبل چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس بی آر گوائی نے کہا تھا کہ ملک میں “قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، بلڈوزر کی نہیں”، لیکن محمد شاہد...
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے نافذ کردیے ہیں جن کی رقم 5 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت سنگین خلاف ورزیوں پر جرمانہ ایک لاکھ روپے تک عائد کیا جائے گا۔ نئے قوانین کا مقصد لاپرواہی اور خطرناک ڈرائیونگ کو روکنا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ رفتار سے تجاوز کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 5 ہزار روپے، کار اور ٹیکسی ڈرائیورز کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ پبلک سروس اور لائٹ ٹرانسپورٹ پر 15 ہزار اور ہیوی ٹرانسپورٹ پر 20 ہزار روپے جرمانہ...
محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9 واں الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ شمال مغربی بحیرہ عرب پر آنے والا شدید سمندری طوفان "شکتی" گزشتہ 06 گھنٹوں کے دوران مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھا، اب اس کا مرکز کراچی سے تقریباً 700 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے، 6 اکتوبر تک طوفان کے مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد یہ مغرب، وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر مڑ کر مشرق کی طرف بڑھے گا اور بتدریج کمزور ہو جائے گا، اس کے زیر اثر آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی مقامات کے قریب...
اسپین کے فٹبال کلب ‘ایتھلیٹک بلباؤ’ نے ‘مایورکا’ کے خلاف میچ سے قبل فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کے دوران اسپین کے باسک ریجن میں مقیم 11 فلسطینی پناہ گزین اور یو این آر ڈبلیو اے کے نمائندے سان مامیس اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں داخل ہوئے جہاں شائقین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں اسی دوران اسٹیڈیم کی بڑی اسکرینوں پر ‘ایتھلیٹک فلسطین کے ساتھ ہے۔ نسل کشی بند کرو’ کا پیغام دکھایا گیا۔ تقریب میں شریک افراد میں ہنی تھالجیہ بھی...
وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور کے لیے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی جس دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔حکام کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ تجارت، آئی ٹی و ٹیلی کام، حلال انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر بھی غور ہوگا۔
سعودی وزارتِ سیاحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ نے رواں سال کی پہلی ششماہی (2025ء) میں سیاحتی مہمان نوازی کے اداروں میں قیام کی شرح 74.7 فیصد کے ساتھ تمام سعودی شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایکسٹریم ای: سعودی عرب میں الیکٹرک آف روڈ ریسنگ سیریز کا آغاز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مدینہ میں لائسنس یافتہ سیاحتی و رہائشی اداروں کی کل تعداد 538 تک پہنچ گئی، جن میں 69 نئے لائسنس شامل ہیں۔ اسی عرصے میں ہوٹل کمروں کی مجموعی تعداد 64,569 رہی، جن میں 6,628 نئے کمرے حال ہی میں شامل کیے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مدینہ منورہ میں اس تیز رفتار ترقی سے شہر کی حیثیت بطور بڑی مذہبی...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گئی اپنی ٹویٹ میں بھارت کی فوجی و سیاسی قیادت کے متنازع بیان کے جواب میں کہا ہے کہ حالیہ فیصلہ کن شکست (سکور 0-6) کے بعد اگر بھارت دوبارہ کوشش کرے گا تو اسکور ان شاءاللہ پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر تشویش، کسی بھی ایڈونچر کا بغیر ہچکچاہٹ سخت جواب دیں گے، افواج پاکستان کا ردعمل انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان ایک اللہ کے نام پر بنی ریاست ہے اور ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں۔ آخر میں انہوں نے بھارت کے خلاف سخت تاثر دیتے ہوئے لکھا کہ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ آج (اتوار 5 اکتوبر) کو شاہراہِ فیصل پر ہونے والا عظیم الشان یکجہتی غزہ مارچ اہلِ فلسطین سے بھرپور یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہوگا۔منعم ظفر خان نے مارچ کے اسٹیج اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور شہر بھر سے عوام لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ آج کا مارچ غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیا جا رہا ہے،فلسطین میں اب تک 67 ہزار سے زائد شہید اور...
بھارت اور چین کے درمیان پانچ سال بعد براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، حکام کے مطابق بکنگ کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ پروازیں اکتوبر کے آخر تک دوبارہ شروع ہوں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، بھارت اور چین کے درمیان براہِ راست فضائی سروس 2020 میں کووِڈ-19 وبا کے دوران معطل کی گئی تھی، جب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی بھی بڑھ گئی تھی۔ تاہم اب تعلقات میں بتدریج بہتری آنے کے بعد فضائی رابطے بحال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ بھارتی وزارتِ ہوا بازی کے مطابق، پروازوں کی بحالی سے عوامی روابط، سیاحت اور تجارتی تعلقات کو فروغ...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیاء کے دو روزہ سرکاری دورہ پر کوالالمپور کے لیے روانہ ہوگئے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم پاکستان، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیاء کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ملائیشیاء کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ دونوں رہنما تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی،...
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور روانہ ہوگئے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کا ٹیلیفونک رابطہوزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ سیلاب کے دوران ملائیشیا میں ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ دو روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔اس دوران تجارت، آئی ٹی، ٹیلی...
— فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور واپسی کے لیے عالمی شراکت داروں سے رابطے میں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قابض فورسز کی حراست میں خیریت سے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی قانونی ضوابط کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت سے ڈی پورٹیشن آرڈر جاری ہونے کے بعد ان کی واپسی فوری بنیادوں پر ممکن بنائی جائے گی۔ سابق سینیٹر مشتاق کا حراست سے قبل غزہ کے سمندر سے آخری پیغامگلوبل صمود فلوٹیلا...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں اور بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے، یہ واقعات بار بار کیوں رونما ہو رہے ہیں توجہ دی جائے۔مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے الیکٹرو بس کے لیے ہر اسٹاپ پر مخصوص بس اسٹینڈ قائم کرنے اور ڈپٹی کمشنرز کو فلڈ سروے کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے شفاف اور مستند ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا۔ پنجاب کیلئے آواز اٹھانے پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، وزیراعلیٰ مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ پنجاب...
معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنے حالیہ ڈرامے کیس نمبر 9 پر ہونے والی تنقید کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈرامے کا مقصد بولڈ مواد دکھانا نہیں بلکہ معاشرے میں موجود تلخ حقائق کو اجاگر کرنا ہے۔ فیصل قریشی بشر مومن، میری ذات ذرۂ بے نشاں، حیوان، ہُک، فرق اور خائی جیسے کامیاب ڈراموں سے شہرت حاصل کر چکے ہیں اور اس وقت وہ اپنے نئے پروجیکٹ کیس نمبر 9 میں ایک منفی کردار کے ذریعے ناظرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان کا ریپسٹ کے روپ میں جاندار اور حقیقت کے قریب کردار شائقین کی خوب تعریف سمیٹ رہا ہے، تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے اس ڈرامے کے مواد...

وزیراعظم ملائیشیاء کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ، مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا ء کے دو روزہ سرکاری دورہ پر لاہور سے کوالالمپور روانہ ہو ئے ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔(جاری ہے) وزیراعظم پاکستان ، ملائیشیا ء کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا ء کا دورہ کر رہے ہیں وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ملائیشیا ء کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورہ پر کوالالمپور کے لیے روانہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملائیشیا کے دورہ پر گئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ ...
ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کروایا گیا ہے جو ڈیجیٹل ترقی میں نئے مواقع فراہم کرے گا۔ منصوبے کا مقصد اے آئی ٹولز تک آسان رسائی اور تخلیقی صلاحیت میں اضافہ ہے۔ گوگل اے آئی پلس میں Gemini 2.5 Pro، Veo 3 Fast ویڈیو ماڈل اور Gemini انٹیگریشن شامل ہے جبکہ 200 جی بی اسٹوریج اور دیگر خصوصیات ایک ہی پلان کے تحت پانچ افراد کے ساتھ شیئر کیے جا سکتے ہیں۔ حکومت کی پاکستان میں اے آئی کے فروغ اور تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت پرخصوصی توجہ مرکوز ہے۔ پاکستان اور گوگل کی شراکت سے تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایس آئی ایف سی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ بھارت، انشأاللہ، اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی زمینی ساکھ کو بحال کرنے کی ایک ناکام کوشش ہیں اور وہ عوامی دباؤ کے زیرِ اثر بول رہے ہیں۔وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ گزشتہ فیصلہ کن شکست جس کا اسکور “0-6” رہا، اس کے بعد اگر پھر کوشش کی گئی تو سکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا، پاکستان اللہ کے نام پر قائم ایک ریاست ہے اور ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، اس لیے...
کراچی (نیوز ڈیسک)نفرت کا وائرس بھارتی ویمن کرکٹرز میں سرایت کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 7 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دوسری جانب بھارتی سائیڈ نے اپنے ابتدائی معرکے میں سری لنکا کو 59 رنز سے زیرکیا۔ پہلے سے طے شدہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں ہی کھیلے گی، اس لیے بھارتی سائیڈ کو اس میچ کیلیے آئی لینڈ کا سفر کرنا پڑا،روایتی حریف ٹیموں کا سامنا آج ہوگا۔ حالیہ کشیدگی کی وجہ سے یہ ویمنز میچ بھی زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے، بھارت نے اپنی تنگ نظر سوچ کی وجہ سے حال...
طیب سیف: رواں سال کا پہلا سپر مون سات اکتوبر کو نظر آئے گا,پاکستان میں یہ سپر مون 8 بج کر 47 منٹ پر نظر آئے گا۔ تفصیلات کےمطابق 7 اکتوبر 2025 کی رات آسمان پر سال 2025 کے تین سُپر مُونز میں سے پہلا سُپر مُون نظر آئے گا، اکتوبر کا یہ سُپر مُون شام 8:47 بجے (پاکستان معیاری وقت) پر ظاہر ہوگا۔ یہ نظارہ سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق سے طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ پہلے مغرب میں غروب ہوجائے گا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے اس سال 7 اکتوبر کا سُپر مُون ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا...
وزیراعظم شہباز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر دنیا بھر کے اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اساتذہ کو ان کی گراں قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، اساتذہ کے لیے دن مختص کرنا اساتذہ کی خدمات کے اعتراف کا موقع فراہم کرتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو حکومت اور عوام کی طرف سے بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عندیہ دیا ہے کہ اگر فلسطینی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کو قبول نہ کیا تو غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں مزید شدت اختیار کر جائیں گی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق قوم سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ روانہ ہوگا تاکہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق تفصیلات اور ٹائم لائن طے کی جا سکیں،حماس کے پاس اس معاہدے کو قبول کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ حماس کو غیر مسلح کیا جانا ناگزیر ہے، چاہے یہ اقدام سفارتی ذرائع سے کیا جائے یا فوجی طاقت کے ذریعے اور اس حوالے سے امریکا کو بھی واضح...
اپنے ایک بیان میں انہوں نے آزاد کشمیر میں عوامی کمیٹی اور حکومت میں معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ صرف نیتن یاہو کو ریسکیو کرنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے آزاد کشمیر میں عوامی کمیٹی اور حکومت میں معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی وزیراعظم کمیٹی بنائیں۔ عالم اسلام کا اتحاد ہی ملتِ اسلامیہ کے مسائل کا حل ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد گزشتہ روز اپنی دلہنیا گھر لے آئے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 27 سالہ کھلاڑی کی بارات لے جاتے اور شادی ہال پہنچنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلاڑی کی چند تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ اس موقع پر ابرار احمد اپنے دوستوں کے ہمراہ خوشگوار انداز میں دکھائی دیے، جبکہ ایک تصویر میں بارات لے جانے سے قبل وہ سیلون میں تیار ہوتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ابرار احمد گزشتہ روز کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، جبکہ ان کا ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا۔ واضح رہے کہ ابرار احمد 12 اکتوبر سے شروع...
ان انتخابات پر تنقید کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ پارلیمانی ممبران کے انتخاب کیلئے ایک بڑے حصے پر براہ راست عوامی ووٹنگ کا نظام موجود نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دسمبر 2024ء میں بشار الاسد کی حکومت کے گرنے کے بعد، آج اتوار 5 اکتوبر 2025ء کو شام میں پہلے پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اگرچہ یہ واقعہ ظاہری طور پر ایک نئی اور جمہوری نظام کی طرف منتقلی کی علامت ہونا چاہئے، لیکن اس کے انعقاد اور ساخت کا بغور جائزہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ انتخابات عوامی منشاء کا مظہر ہونے کی بجائے، ابو محمد الجولانی کی سربراہی میں عبوری حکومت کی طاقت کو مستحکم کرنے کا ایک عارضی کنٹرول میکانزم ہیں، جس میں جمہوری عمل...
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس حکومت نے ہمیں (کشمیریوں اور لداخیوں) کو جغرافیائی طور پر کاغذ پر تقسیم کر دیا ہو گا، لیکن انہوں نے ہمیں دکھ درد، تکالیف اور ظلم و جبر سے متحد کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سرینگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے لداخ کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھلے ہی بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت نے کشمیر اور لداخ کو جغرافیائی طور پر تقسیم کیا ہو، لیکن اس کے ظلم و جبر اور دکھ درد نے ہمیں...
اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے حماس کی جانب سے امریکی امن منصوبے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی پر رضامندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی المناک جنگ کا خاتمہ کرنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، سیکرٹری جنرل نے امریکہ کے اشتراک سے ثالثی کی کوششوں پر قطر اور مصر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ کہ غزہ میں فوری و مستقل جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی فوری و غیر مشروط رہائی اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا، جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح...
راولپنڈی؍ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبرنگار خصوصی) پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ ترین سطح سے آنے والے حقائق سے عاری، اشتعال انگیز اور جنونی بیانات کا انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس لیا گیا ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات بلا اشتعال جارحیت کے لئے توجیہات گھڑنے کی نہ صرف ایک نئی کوشش ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کئی دہائیوں سے، ہندوستان نے مظلومیت کارڈ کھیلنے اور پاکستان بارے منفی پروپیگنڈے کا سہارا لے کر جنوبی ایشیا اوردنیا کے دیگر خطّوں میں تشدد اور دہشت گردی کو پروان چڑھایا۔ ہندوستان کے اس بیانیہ کودنیا...

نوازشریف سے ملاقات، آزاد کشمیر، دورے کے حوالے سے آگاہ کیا: ٹرمپ، اسلامی ممالک کا شکریہ، غزہ جنگ بندی کے قریب، وزیراعظم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ سٹاف رپورٹر سے) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی اور اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا اور آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف جاتی امراء جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے صدر مسلم لیگ ن کو اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا، آج وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے...

4 گھنٹے اجلاس، بڑے محکموں پر بریفنگ، پنجاب کے ہر گھر میں بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ، الیکٹرو بس نے مقبولیت کے ریکارڈ بنا لئے: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے8 بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی، دور دراز علاقوں سے پانی لانے کی مشقت سے نجات کیلئے گھر گھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر شاباش دی۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں ساڑھے 11لاکھ افراد کا علاج معالجہ کیا گیا۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 174 افراد کو سانپ کاٹ گئے۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں موجود سانپ کے کاٹنے کی ویکسین لگانے سے تمام جانیں بچ گئیں۔ پنجاب نے سروائیکل کینسر ویکسی نیشن میں ریکارڈ قائم...

احتجاج ختم، حکومت ، ایکشن کمیٹی مذاکرات کامیاب، 25 نکاتی معاہدہ: بھارتی خواہش پوری نہیں ہو گی، حکومتی وفد: کشمیریوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: شہباز شریف
مظفر آباد(آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )آزادکشمیر میں وفاقی وزر ا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد25 نکاتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ،جس کے بعد پانچ روز سے جاری احتجاج ختم ہوگیا۔ سڑکیں اور بازار کھل گئے اور مظاہرین گھروں کو لوٹ گئے۔ شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے طویل مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ رانا ثناء نے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لئے۔ فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی...
وزیرِاعظم شہباز شریف آج ملائشیا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران ان کی ملائیشین ہم منصب کے ساتھ ملاقات ہوگی جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رہنما تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ہم پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ملائشیائی وزیراعظم اس موقع پر کئی موجودہ اور نئے شعبوں میں تعاون سے متعلق معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ وزیرِاعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے، جس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینیئر حکام شامل...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا جبکہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں ہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی، اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی، مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ ترجمان نے کہا کہ مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی، پروازیں...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وفاقی وزیر اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کی غیر حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے جس میں ان پر شراب اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا...

انتخابی قوانین میں اہم ترمیم کی سفارش: الیکشن کمشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی قوانین میں اہم ترامیم کی سفارش کرتے ہوئے جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا۔ الیکشن کمشن نے سفارشات کا مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی ناگزیر ہے۔ذرائع الیکشن کمشن کے مطابق مجوزہ ترامیم کا مقصد سیاسی جماعتوں کے اندراج ، انتخابی نشانات اور خواتین نمائندگی کے مسائل حل کرنا ہے جبکہ ترامیم سے انتخابی عمل زیادہ شفاف اور منظم ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری ڈھانچہ مضبوط اور خواتین کی شمولیت یقینی بنے گی، سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کی شفافیت جانچنے کے لیے...
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اور عرب و اسلامی ممالک سنجیدگی کے ساتھ فلسطینی عوام کے حوالے سے اپنی قانونی و انسانی ذمہ داریاں نبھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ صیہونی فورسز، غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف اپنے ظالمانہ جرائم اور حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ حملے تل ابیب کے رہنماؤں کے اس جھوٹ کو بے نقاب کر رہے ہیں کہ وہ جنگ بندی کے لئے "ڈونلڈ ٹرامپ" کے پیش کردہ منصوبے سے متفق ہیں۔ حماس نے اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" كے اس دعوے كو بھی مسترد كیا جس میں انہوں نے عام...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی عمل ہے۔ پیپلز پارٹی مسلسل پنجاب کے آئینی اختیارات میں مداخلت کر کے اپنی حدود سے تجاوز کر رہی ہے۔ جو لوگ ہر بات پر ‘‘مرسْو مرسْو’’ کا نعرہ لگاتے تھے، وہ آج صوبائیت کا کارڈ کھیل کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ یا تو اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ عظمٰی بخاری نے واضح کیا کہ ‘‘دو ہفتے پہلے تک میڈیا میں آپ کو کوئی اہمیت نہیں دے رہا تھا،...
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے متعلق ہماری سوچ سب کو معلوم ہے، بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے۔ آزاد کشمیر کے معاملے کو سیاسی طور پر ہی حل کیا جانا چاہے، اسرائیل سے متعلق پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہو سکتا، ابراہم معاہدے سے متعلق باتیں صرف پروپیگنڈا ہیں، پاکستان کے لوگوں کی خواہش کے خلاف نہیں جایا جا سکتا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے متعلق ہماری سوچ سب کو معلوم ہے، بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے، معرکہ حق کے بعد بھارت نے اپنے دفاعی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار، ان شاءَ اللہ، بھارت اپنے طیاروں کے ملبے تلے دب جائے گا۔ اُنہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فوجی و سیاسی قیادت کے بیانات اپنی کمزور ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ شکست اتنی فیصلہ کن تھی کہ اس کا اسکور 0-6 رہا، اور اگر دوبارہ کوشش کی گئی تو نتیجہ اس سے بھی بدتر ہوگا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت میں عوامی ردِعمل اور حکومت کے خلاف رائے عامہ نے مودی سرکار کی ساکھ بری طرح متاثر کی ہے، اور اس دباؤ کا...
(ویب ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں، صوبائیت پر بات کرنا ٹھیک نہیں میرا پانی میری نہریں کے لیے مخصوص فورم پر بات ہونی چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب سیلاب زدگان کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نہروں پر پہلے بھی بات چیت کی تھی اور اب بھی ان پر مخصوص فورم پر بات ہونی چاہئے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایمل ولی سے...
ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گھر میں مسلسل تین ہفتوں کی نظر بندی کے بعد گزشتہ روز سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پابندیوں، جائیدادوں کی ضبطگی اور ملازمین کی برطرفی کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کے خلاف جاری جابرانہ بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں بلکہ بات چیت سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گھر میں مسلسل تین ہفتوں کی نظر بندی کے بعد گزشتہ روز سرینگر کی تاریخی جامع...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح اپنی...