پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ ہوا تو سنگین نتائج ہوں گے، وکٹر گاؤ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بیجنگ/نئی دہلی: حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر چین نے کھل کر پاکستان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی قسم کی کشیدگی پاکستان کے خودمختار مفادات یا علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالتی ہے تو یہ چین کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہوگا۔
چینی تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وکٹر گاؤ نے سی جی ٹی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے کی طرح مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا: "مجھے نہیں لگتا کہ کوئی ملک چین کے اس عزم پر شک کرے گا کہ وہ پاکستان کے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، خاص طور پر جب بات پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہو۔"
اسی دوران ایشیا پسیفک پالیسی ماہر سوربھ گپتا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت کو حملے سے پہلے پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کرنے چاہیے تھے، لیکن اس نے اسرائیل کی طرز پر پہلے طاقت کا مظاہرہ کیا۔
سوربھ گپتا کے مطابق: "بھارت اب روایتی جنگ کے لیے جگہ بنا رہا ہے جبکہ پاکستان اس گنجائش کو کم سے کم رکھنا چاہتا ہے۔"
گپتا نے امریکہ کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جے ڈی وینس کی نئی دہلی میں موجودگی کے بعد ہی یہ سب کچھ ہونا اتفاق نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے بھارت کو واشنگٹن کی طرف سے عسکری تعاون کا عندیہ ملا ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔