پاکستان اور بھارت کے درمیان ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر ہو گیا: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، دونوں ملکوں کے درمیان شام ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر ہو گیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کے لیے تیار ہیں اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو ہم جواب دیں گے، جن ممالک نے سیز فائر میں حصہ ڈالا ان کا مشکور ہوں۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام صورتِ حال میں امریکی وزیرِ خارجہ نے بھی کردار ادا کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کر دی، پاکستان اور بھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں سے میں اور نائب امریکی صدر پاکستان اور بھارتی اعلیٰ حکام سے رابطے میں تھے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن کے لیے کوششیں کی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان اور بھارت خارجہ اسحاق ڈار سیز فائر
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات
سعودی وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے اپنے دورہ پاکستان میں پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا وزارت خارجہ میں استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک اپنے آزمودہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئے
اُنہوں نے خطّے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے سعودی عرب کی تعمیری سفارتی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
قبل ازیں سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔
اُن کے دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود کشیدگی کو کم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر برائے امور خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات
پاکستان آمد سے قبل سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بھارت کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ملاقات کی۔
اپنے دورہ پاکستان میں وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار پاک بھارت کشیدگی عادل الجبیر