پاک بھارت جنگ: آئی پی ایل کھیلنے آئے غیرملکی کرکٹر ز بارے بڑی خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ممبئی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورتحال کے باعث انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود غیر ملکی کرکٹرز پھنس کر رہ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور کئی ممالک کے کرکٹرز بھارت میں موجود ہیں، جنہوں نے منتظمین سے فوری طور پر واپسی کے انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی کرکٹرز اپنے ملک کے کرکٹ بورڈز سے بھی رابطے میں ہیں، جبکہ بھارت کو کرکٹرز کو واپس بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پی ایس ایل کھیلنے کے لیے آئے غیرملکی کرکٹرز کو پہلے ہی بحفاظت ان کے وطن روانہ کرچکا ہے۔
خیال رہے کہ پاک بھارت کے درمیان جنگ کی صورتحال کے درمیان پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے بقایا 8 میچز ملتوی کیے جاچکے ہیں، جبکہ بھارت میں کھیلا جارہا آئی پی ایل کا ایونٹ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘ بھارت جنگ نہیں چاہتا، بھارتی خاتون کرنل کے بیان پر میمز
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
رکھنی میں غیرملکی سگریٹس کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام آباد:کسٹمز انفورسمنٹ رکھنی نے غیرملکی سگریٹس کی ایک بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف بی آر کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رکھنی کے قریب ایک ہینو ٹرک کو روکا گیا جس میں بظاہر کوئلہ لدا ہوا تھا۔
تفصیلی تلاشی کے دوران غیرملکی سگریٹس کے 188 کارٹن برآمد ہوئے۔ ضبط شدہ سگریٹس کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 2 کروڑ 35 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ ضبط کی گئی اشیا اور ٹرک کی کل مالیت تین کروڑ پچاسی لاکھ روپے بنتی ہے۔ ضبط شدہ اشیا اور گاڑی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔