لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ہے۔

حمزہ شہباز نے پاک بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی مسلح افواج کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی، اس جنگ میں پاکستانی فوج کی قابلیت اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی پوری دنیا میں مثالیں دی جا رہی ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک کا تاریخی دفاع اور دلیرانہ کمان کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرک اور بردبار قیادت نے اس مشکل وقت میں ملک کو سرخرو کیا، اس کامیابی میں وزیراعظم پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کا ہاتھ ہے، پاکستان کی فتح نے ثابت کیا کہ یہ قوم ہر مشکل سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پوری دنیا میں نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کو دنیا بھر میں جو عزت مقام مل رہا ہے اسکی وجہ صدر آصف علی زرداری ہیں؛ گورنر پنجاب

سٹی 42: پی پی 163 پیپلز پارٹی ورکرز کنونشن سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر  نے  خطاب کیا اور کہا پاکستان پیپلز پارٹی کمزور طبقے کی پارٹی ہے ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا 8 اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا،تمام عاشقانِ رسول کو محفل میلاد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔
گورنر پنجاب نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کمزور طبقے کی پارٹی ہے۔شہید زوالفقار علی بھٹو غریب کی خاطر پھانسی کی پھندے پر لٹکا گئے۔حقیقی لیڈرشپ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید آمرنہ دور میں پاکستان تشریف لائیں اور سر میں گولی کھائی۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر ہیں بطور صدر آصف علی زرداری نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے۔آصف علی زرداری نے اختیار پارلیمنٹ کو دیا جس سے جمہوریت مضبوط ہوئی۔
سردار سلیم حیدر نے کہا ہم آج فخر سے کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی۔چائنہ کے دئیے ہوئے ہتھیاروں سے ہم نے انڈیا کو ناک آؤٹ کیا۔آصف علی زرداری ہی وہ لیڈر ہیں جنہوں نے چائنہ کے ساتھ تعلقات مضبوط کئے۔آج دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان ایک بڑی اٹیمی قوت ہے۔پاکستان کو دنیا بھر میں جو عزت مقام مل رہا ہے اسکی وجہ صدر آصف علی زرداری ہیں۔
انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری نے مودی کو گجرات کا قصائی کہا جس کے بعد پوری دنیا میں اسے قصائی کہا۔بلاول بھٹو زرداری نے اکیلے پوری دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا۔اس سے قبل دنیا صرف بھارت کی بات سنتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہوا۔
پیپلز پارٹی نے غریبوں کو زمین کا مالک بنایا۔پیپلز پارٹی نے غریب مزدوروں کو کارخانوں کا حصہ دار بنایا۔آج ملک میں غریب اور کسان رو رہا ہے کسانوں کو انکی محنت کا صلہ نہیں مل رہا۔

وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر سے دو طرفہ ملاقات

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ مشکل میں پھنس گئے، تین مقدمات درج
  • ایشیا کپ کے بعد سوریا کمار یادو مشکل میں، آئی سی سی نے تحقیقات شروع کر دیں
  • پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو کرنے پر بھارتی کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • یوٹیوبر رجب بٹ بڑی مشکل میں پھنس گئے، ایک اور مقدمہ درج
  • پاکستان کو دنیا بھر میں جو عزت مقام مل رہا ہے اسکی وجہ صدر آصف علی زرداری ہیں؛ گورنر پنجاب
  • امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
  • امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: شہباز شریف
  • بنیان مرصوص کے سائے تلے باغ جلسہ، مسلم کانفرنس کا بھرپور کردار ہو گا، مہرالنساء
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر رنج و الم کا اظہار