غزہ پر گرائے جانیوالے "آدھے بم'' ہم فراہم کرتے ہیں، جوزپ بورل کا برملا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ امور نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ غزہ کی پٹی میں ''نسل کشی'' ہو رہی ہے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام پر جو بم گرائے جا رہے ہیں، انکا ایک بڑا حصہ یورپی ممالک فراہم کرتے ہیں!! اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ امور جوزپ بورل نے اعتراف کیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم غزہ میں نسل کشی کی مرتکب ہو رہی ہے تاہم یورپی یونین کے رکن ممالک نہ صرف اسے روکنے میں ناکام ہوئے ہیں بلکہ نسل کشی کا مرتکب ہونے والی اس سفاک رژیم کو مہلک ہتھیار بھی فراہم کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جوزپ بورل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی پر گرنے والے تباہ کن بموں کا ایک بڑا حصہ ہم فراہم کرتے ہیں لیکن یورپی یونین اسے روکنے کے لئے اب بھی کافی اقدامات نہیں کر رہی!
اسپین میں یوسٹی خانقاہ (Monastery de Yuste) کی جانب سے یورپی چارلس 5 پرائز (Charles V European Prize) حاصل کرنے کے بعد یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ امور نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی نسلی تطہیر کا مشاہدہ کر رہا ہے، جس کا مقصد فلسطینیوں کو سرے سے ختم کر دینے کے بعد آرام و سکون کی حامل ان کی وسیع سرزمین پر قبضہ جمانا ہے۔ جوزپ بوریل نے غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا اعتراف کرتے ہوئے یورپی ممالک کو اس جرم میں اسرائیل کا برابر کا شریک قرار دیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے پاس، غزہ کی پٹی میں جاری سنگین اسرائیلی جنگی جرائم کو روکنے کے لئے بے شمار موثر طریقے موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2024 کے اواخر میں، اسٹونیا کے سابق وزیر اعظم کایا کالس کو یورپی یونین میں اپنا عہدہ سونپنے سے قبل بھی، جوزپ بورل نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بہت مایوس ہیں کیونکہ ہم اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہوئے سے روک نہیں رہے.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یورپی یونین کے سابق سیکرٹری غزہ کی پٹی فراہم کر ہوئے کہا ہوئے کہ
پڑھیں:
یوم آزادی قومی جشن منانے کا موقع ہے، رانا ثنا کی پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی قوم کے لیے جشن منانے کا موقع ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف یوم آزادی کے موقع پر اپنے ملک گیر احتجاج کی کال واپس لے اور اسے کسی دوسرے دن کے لیے مؤخر کردے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو رواں سال معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ احتجاج کو اس سے ایک دن قبل منتقل کردیا جائے یا بعد میں، تاکہ یوم آزادی کی تقریبات پر اثر نہ پڑے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ایکسٹینشن (مدت ملازمت میں توسیع) کے مخالف ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم اس وقت زیر غور نہیں ہے، تاہم آئین میں کسی بھی ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔
یاد رہے کہ 6 اگست کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری ہوا تھا، جس میں پارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ملک میں جاری فاشزم کے خلاف پوری قوت کے ساتھ سڑکوں پر نکلے۔ یہ بیان 5 اگست کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے ناکام ہونے کے ایک روز بعد سامنے آیا تھا۔