پورے آپریشن میں نواز شریف کی مشاورت شامل تھی، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دلیر افواج کی کاوش پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سول اور ملٹری لیڈرشپ نے بیٹھ کر بھارت کو جواب دینے کا پلان طے کیا اور اس حوالے سے پورا پلان طے ہوا تھا۔
سماء کے پروگرام ’ میرے سوال ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پورے آپریشن میں نواز شریف کی مشاورت شامل تھی، شہباز شریف نے دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی تھی، ہم نے متحد ہو کر دنیا کو ایک پیغام دینا تھا، 23 اپریل سے لیکر 6 سے 7 مئی تک دیا گیا۔نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سفارت کاری اور دیگر چیزیں بھی اس میں شامل تھیں، سلامتی کونسل کے ممبران کو بھی ہم نے آگاہ کیا تھا، ہم نے کہا پہلگام سے کوئی لینا دینا نہیں ، شفاف تحقیقات کرلیں، دیگر ممالک درخواست کر رہے تھے ہم بھارت سے درخواست کرتے ہیں۔
پنجاب میں تعلیمی ادارے کل کھلیں گے یا نہیں ؟نوٹیفیکیشن آ گیا
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 5 مئی تک ہر کوئی کہتا تھا صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، ہم نے کہا تھا پاکستان صبر و تحمل سے چلے گا، ہم نے کہا تھا ہم پہل نہیں کریں گے لیکن اگر حملہ ہوا تو جواب ضرور دیں گے، ہم نے جو کہا وہی کیا، پائلٹس کو ہدایات تھیں کہ جو پے لوڈ گرائے وہ طیارہ گرا دیں اور پھر جن جہازوں نے پے لوڈ پھینکے ان میں سے 5 گرائے۔انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے ان کے طیارے گرائے جبکہ ہمارے طیاروں کے حوالے سے امریکی حکام نے بھی کہا کوئی ایف 16 طیارہ نہیں گرا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے میزائل گرائے 3 امرتسر میں گرےاور ایک ہماری اسپیس میں آیا، ہماری اسپیس میں آنے والے میزائل کو تباہ کیا گیا ، 8 مئی کو ہم نے ان کے 29 ڈرونز گرائے، 9 مئی کو تو ان کے ڈرونز ہر شہر پہنچ گئے تھے، 9 کی رات کو انہوں نے ہماری بیسز پر حملہ کیا تو صبر کا پیمانہ لبریز ہوا، اس کے بعد وزیراعظم نے کہا اب بہت ہوچکا۔
مجرموں او رجرائم کیخلاف زیرو ٹالرنس ویژن ،سرگودھا میں بیٹ سسٹم کا جدید ترین نظام نافذ،جرائم کی شرح میں 75فیصد تک کمی
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ایک اور ملک نے بھی 9 کی رات کو ہمیں کہا سیز فائر کر لیں، 10 تاریخ کو پھر ہمارے رابطے شروع ہوئے، ایک تاثر دیا گیا کہ سپرمیسی صرف بھارت کیلئے ہے۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے کل ڈی جی ایم اوز کا رابطہ ہوگا اور اس میں نیوٹرل جگہ کا فیصلہ ہوگا، ہمارے درمیان بنیادی سہولت کار امریکا ہے، کل کے بعد اگلا مرحلہ بھی جلدی آئے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے کہا
پڑھیں:
پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل پنجاب کے تحت پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آئی ٹی گریجویٹس کو آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کرنے کی شاندار کاوشیں جاری ہیں۔ چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت پانچ ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا۔
آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کے معروف سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا شاندار موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ آئی ٹی گریجویٹس مارکیٹ کے مطابق اسکلز اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل کر سکیں گے جبکہ آئی ٹی کمپنیز میں انٹرن شپ سے پروفیشنل اور ایکسپرٹ ماہرین سے استفادہ کرنے کا نادر موقع بھی ملے گا۔
چار سال میں ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے رہائشی آئی ٹی گریجویٹ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں جسکے لیے cmitinterns.punjab.gov.pk پر طلبا آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کر ترقی کی نئی راہیں پر گامزن کررہے ہیں۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔