معروف پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی 7ویں بلند ترین چوٹی دھولگیری مصنوعی آکسیجن اور پورٹر کی مدد کے بغیر سر کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: قاتل پہاڑ ‘کے ٹو’ نے سدپارہ گاؤں کے درجنوں گھر اجاڑ دیے

4 مئی کو 4 پاکستانی کوہ پیماؤں نے نیپال میں واقع8167 میٹر بلند دھولگیری کی چوٹی کو سر کرنے کے لیے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا، ساجد سدپارہ 6 اپریل کو اس چوٹی کے بیس کیمپ پر پہنچ گئے تھے۔

اس کے بعد انہوں نے چڑھائی کا آغاز کیا اور کیمپ 3 تک پہنچے اور پھر بیس کیمپ کی طرف واپس آگئے۔

الپائن کلب آف پاکستان نے ساجد سدپارہ کے اس کارنامے کی تصدیق کی ہے، دھولگیری 8 ہزار میٹر سے بلند 9 ویں چوٹی ہے جسے ساجد سدپارہ نے مصنوعی آکسیجن اور پورٹر کے بغیر سر کیا ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کے 4 کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کے لیے نیپال پہنچ گئے

سیون سمٹ ٹریکس نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیم نے ہفتے کو صبح 9 بجکر 35 منٹ پر چوٹی سر کی، جو کہ سال 2025 کے موسم بہار میں دھولگیری کی پہلی تصدیق شدہ کامیاب مہم ہے۔

محض 29 سال کی عمر میں ساجد سدپارہ نے دیوقامت چوٹیاں سر کرکےقابل ذکر برداشت، طاقت اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ساجد لیجنڈری محمد علی سدپارہ کے بیٹے ہیں۔ محمد علی سنہ 2021 کے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھےتھے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما کا منفرد اعزاز، بنا مصنوعی آکسیجن دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرلی

ساجد 8 ہزار میٹر سے بلند کی دنیا کی 8 چوٹیاں سر کرچکے ہیں اور ایسی تمام چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا میں 8 ہزار میٹڑ سے بلند کل 14 چوٹیاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دھولگیری دھولگیری چوٹی ساجد سدپارہ ساجد نے چوٹی سر کرلی مصنوعی آکسیجن نیپال.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ساجد سدپارہ ساجد نے چوٹی سر کرلی نیپال ساجد سدپارہ سدپارہ نے چوٹیاں سر دنیا کی چوٹی سر

پڑھیں:

وزیراعظم کا سینیٹر ساجد میر مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

دلشاد راؤ:وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جمعیت اہلحدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف امیر جمعیتِ اہل حدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی رہائش گاہ سیالکوٹ پہنچے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی سکالر تھے ۔مرحوم نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی پروفیسر ساجد میر کی رہائش گاہ آمد ، پروفیسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار
  • وزیراعظم کا سینیٹر ساجد میر مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت
  • ساجد علی سد پارہ نے8167 میٹر بلند چوٹی بغیر آکسیجن سر کر لی 
  • ’چائے کی پیالی میں قسمت‘: چیٹ جی پی ٹی اب طلاقیں بھی کروانے لگا
  • علامہ مشتاق ہمدانی کی برسی پر علامہ ساجد نقوی کا پیغام
  •  پوری دنیا میں پاک فوج کا نام بلند ہوا ہے ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، بشارت عباس قریشی 
  • سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں استحکام
  • کیا جنات مصنوعی ذہانت کو استعمال کر سکتے ہیں؟
  • نادرا نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی