کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے ترک ریاست کے خلاف 4 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جاری مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے خود کو تحلیل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی کے کے کی "12ویں  کانگریس نے  پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کرنے اور اس کے مسلح جدوجہد کے طریقہ کار کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق  یہ اعلان پارٹی کی جانب سے گزشتہ ہفتے اپنی کانگریس کے انعقاد کے بعد جاری کردہ بیان میں کیا گیا۔

پی کے کے کی جانب سے اپنی تحلیل کرنے کا اعلان تنظیم کے بانی عبداللہ اوکلان جو 1999 سے استنبول کے ایک جزیرے پر جیل میں بند ہیں، کے اس بیان پر عمل نظر آیا جس میں انہوں نے  فروری میں اپنے جنگجوؤں کو غیر مسلح ہونے پر زور دیا۔

پی کے کے کی قیادت نے کچھ دن بعد  اوکلان کی بات کو قبول کرتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کیا۔

ہفتے کے روز ایک تقریر میں  صدر رجب طیب اردگان نے اشارہ دیا تھا کہ کسی بھی وقت پی کے کے تحلیل ہونے کی خبر آ سکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا اعلان پی کے کے

پڑھیں:

معرکہ مرصوص؛ بلوچستان کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ

کوئٹہ:

معرکہ مرصوص پر بلوچستان کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے۔

کالعدم تنظیم بی ایل اے اور بھارتی پراکسی کو بلوچستان میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مستونگ میں ریلی کے شرکاء کی جانب سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے جھنڈے جلائے گئے۔

ریلی میں  شہریوں کی جانب سے بی ایل اے اور بھارت سے اپنی نفرت کا اظہار کیا گیا جبکہ اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

ریلی میں بھارت کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کے خلاف سرگرم ’کردستان ورکرز پارٹی‘ کی تحلیل، پاکستان کا خیرمقدم
  • ممنوعہ کرد تنظیم پی کے کے: خود کو تحلیل کرنے کا اعلان عنقریب
  • وزیراعظم شہبازشریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا خیرمقدم
  •  ترکیہ میں کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل،وزیراعظم نے اعلان کو خوش آئند قرار دیدیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا خیرمقدم
  • ترک عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم
  • معرکہ مرصوص؛ بلوچستان کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ
  • ترک عسکریت پسند تنظیم ’پی کے کے‘ نے 40 سالہ مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان کر دیا
  • کردستان ورکرز پارٹی کا مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان، وزیر اعظم شہبازشریف کا خیرمقدم