بھارتی کا میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلانے لگا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
بھارت کی جانب سے پاکستان پر ڈرونز کے ذریعے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد قرار دیے گئے ہیں۔
پاکستانی سیکورٹی ذرائع نے ان خبروں کو بھارتی میڈیا کی من گھڑت مہم قرار دیا ہے،جس کا مقصد حقائق کو مسخ کرنا اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے نہ تو سرحد عبور کی ہے اور نہ ہی لائن آف کنٹرول کی کوئی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان مکمل طور پر سیز فائر معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کی طرف سے پھیلائی جانے والی یہ خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں جو زمینی حقائق کے سراسر منافی ہیں۔ درحقیقت، بھارتی افواج خود لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں جس کے شواہد ماضی میں متعدد بار عالمی سطح پر سامنے آ چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی خلاف ورزی
پڑھیں:
پرینیتی نے بھارتی نیوز چینلز کو ‘سرکس‘ قرار دیدیا
بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کرنے کی نصیحت کردی۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے بے بنیاد افواہیں پھیلانے پر اب بھارت میں بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے میڈیا کو کہا کہ وہ جھوٹ کی خبریں نہ پھیلائیں اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کریں۔
پرینیتی کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے بڑا غلط کام جو ہم کر سکتے ہیں، وہ ہے جعلی خبریں پھیلانا اور ان لوگوں کو خوفزدہ کرنا جو اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں۔ صرف حکومتی ذرائع پر بھروسہ کریں اور کچھ نہیں۔
اس سے قبل بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی بھارتی نیوز چینلز کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر سخت تنقید کی تھی۔ انہوں نے بھارتی نیوز چینلز کو ‘خبروں کا سرکس‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ حقیقت کے بجائے سنسنی پھیلانے اور لوگوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سوناکشی نے انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ ہمارے نیوز چینلز ایک مذاق بن چکے ہیں۔ ان کا ڈرامائی انداز اور خوف پھیلانے والی رپورٹنگ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ جنگ کو سنسنی خیز بنانا بند کریں اور ان لوگوں میں مزید خوف نہ پھیلائیں جو پہلے ہی بے چین ہیں۔
لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ صرف معتبر خبر کا ذریعہ تلاش کریں اور اس گندگی کو دیکھنا بند کریں جو خبریں کہلاتی ہیں۔
یہ بیان بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے نیوز چینلز، میڈیا آؤٹ لیٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ایڈوائزری جاری کرنے کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا تھا۔
ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ فوجی آپریشنز اور حکمت عملی کے فیصلوں کی لائیو کوریج کو نشر کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے آپریشنل سکیورٹی اور اہلکاروں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
Post Views: 2