پاک بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل، سکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ڈی جی ایم او اور ان کے پاکستانی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 روز قبل ہونے والی جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کا یہ پہلا رابطہ تھا۔
یاد رہے کہ 10 مئی کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف "آپریشن بنیان مرصوص" (آہنی دیوار) شروع کر دیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس سٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیسز سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، دونوں ممالک نے مسائل کے حل کیلئے تیسرے ملک کی ثالثی میں بات چیت کیلئے آمادگی کا اظہار کیا جبکہ امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی ذرائع ہاٹ لائن پر کہ پاکستان کے درمیان اور بھارت ڈی جی ایم بھارت کے
پڑھیں:
جنگ بندی کے باؤجود شگر میں بھارتی ڈرونز کی پروازیں
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شگر کے ہیڈکوارٹر اور وزیر پور ایریاز میں گزشتہ شپ کئی بھارتی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی کے باؤجود گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں بھارتی ڈرون کی پروازیں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شگر کے ہیڈکوارٹر اور وزیر پور ایریاز میں گزشتہ شپ کئی بھارتی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔