آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا: وزیرِ اعظم
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور خاک میں ملا دیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو واضح کیا کہ خطے کے ممالک کی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں اور آپریشن بنیان مرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک مکمل تنخواہ اور الاؤنسز جاری رہیں گی۔ پاک افواج کے شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی۔
وزیراعظم نے بھارتی جارحیت میں بچوں اور خواتین سمیت 40 معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے، ان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ شہدا پیکیج کا اعلان کیا جاچکا اور شہدا کے اہلخانہ کی کفالت کی ذمے داری ریاست بھرپور طور سے انجام دے گی۔
وزیراعظم نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ اور فوج کے افسران و جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے وطن کی حفاظت کا اپنی قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔