معرکۂ حق؛ اسلام آباد پولیس کی پاک فوج کی فتح پر ریلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سٹی 42: معرکۂ حق؛ اسلام آباد پولیس کی جانب سے پاک فوج کی تاریخی فتح پر ریلی کا انعقاد کیا گیا
سرکاری عہدیداروں کی جانب سے پوری قوم کو 10 مئی کی تاریخی فتح کی مبارکباد دی آئی جی پی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہماری مسلح افواج نے سیسہ پلائی دیوار بن کے دشمن کا مقابلہ کیا جوقابل ستائش ہے ،یہ پوری مسلم امہ ، پاکستان اور مسلح افواج کی جیت ہے، یہ جیت پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ ہم اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
عامر خٹک کمشنر راولپنڈی نے کہا اپنی افواج ، غازیوں ، شہیدوں اور ان کے ا ہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، حمزہ ہمایوں ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی نےکہا 10 مئی یوم تشکر کی حیثیت رکھتا ہے ، پاکستان کی عوام نے دنیا کو بتا دیا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی آئی پاک بھارت جنگ کے بارے میں علیمہ خان کے ریمارکس کی وضاحت کریں، محمود مولوی
سینئر سیاستدان نے کہا کہ یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ جب پوری قوم اپنی تینوں مسلح افواج بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے جانبازوں کی جرات و بہادری پر فخر کر رہی ہے، ایسے میں اس نوعیت کا بیان آنا ملک دشمن بیانیے کی عکاسی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کہا ہے کہ ایک سابق وزیرِاعظم اور سینئر سیاستدان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا حالیہ بیان افسوسناک اور پوری قوم اور خصوصا ہماری مسلح افواج کے جذبات کو مجروح کرنے کا باعث ہے۔ محمود مولوی نے کہا کہ علیمہ خان نے پاک بھارت حالیہ جنگ کو جھوٹا اور لندن پلان ٹو قرار دے کر نہ صرف شہداء کے خون کی توہین کی ہے بلکہ قوم کے اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ جب پوری قوم اپنی تینوں مسلح افواج بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے جانبازوں کی جرات و بہادری پر فخر کر رہی ہے، ایسے میں اس نوعیت کا بیان آنا ملک دشمن بیانیے کی عکاسی کرتا ہے، اس جنگ میں قوم کے کئی بچے شہید ہوئے ہیں، اس کے باوجود اس جنگ کو فیک قرار دینا انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ محمود مولوی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ چیئرمین فوری طور پر وضاحت کریں کہ ان کے نزدیک آیا یہ جنگ واقعی جھوٹ اور کسی لندن پلان کا حصہ تھی، یا یہ ایک سچائی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔