بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آدَم پُور ایئر بیس کا دورہ کرتے ہوئے S-400 میزائل لانچر کے سامنے تصاویر کھنچوائیں تاکہ یہ تاثر دیا جائے گا کہ پاکستان کا بھارتی فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے کا دعویٰ غلط ثابت ہوجائے تاہم چور کو پڑ گئے مور۔

بھارتی میڈیا نے مودی کی فضائی اڈے پر بنوائی گئی اس تصویر کو پاکستان کے "آپریشن بُنیان مرصوص" کے دوران S-400 سسٹمز کی تباہی کے دعوے کا جواب قرار دیا۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فوٹو سیشن شاید پاکستان کے اس دعوے کو مزید تقویت دے گیا کیونکہ تصویر میں ایک اہم چیز کی غیر موجودگی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

اگر مودی جی ایئربیس میں اپنی تصاویر ایس-400 کنٹرول سینٹرز اور ریڈراز کے ساتھ بنواتے تو شاید بات بن سکتی تھی لیکن انھوں نے لانچرز کے ساتھ تصویر بنوائی جو اس بات کی دلیل نہیں کہ دفاعی نظام مکمل طور پر سلامت ہے۔

اس حوالے سے امریکا میں مقیم جنوبی ایشیائی امور کے ماہر کرسٹوفر کلاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ اگرچہ ابھی تک پاکستان کے دعوے کے حق میں ٹھوس شواہد موجود نہیں، لیکن کسی بھی حملے میں لانچر کے بجائے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر یا ریڈار کو نشانہ بنانا زیادہ مؤثر ہدف ہوتا ہے۔

I don't think there's any real evidence of Pakistani success against the S-400 but on the other hand presumably Pakistan is at least as likely if not more likely to target the command center or the radar than they are the launcher.

Perhaps those systems are in other photos. https://t.co/1yrBmjcQLY

— Christopher Clary (@clary_co) May 13, 2025

کرسٹوفر کلاری نے یوکرین جنگ میں تباہ شدہ روسی S-400 کنٹرول سینٹرز اور ریڈارز کی تصاویر بھی شیئر کیں تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ لانچر کی موجودگی مکمل نظام کی سالمیت کو ثابت نہیں کرتی۔

خیال رہے کہ S-400 روس کا تیار کردہ ایک جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والا فضائی دفاعی نظام ہے، جو طیاروں، کروز میزائلز اور بیلسٹک میزائلز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہر سسٹم میں دو بیٹریاں ہوتی ہیں، جن میں کمانڈ یونٹ، دو قسم کے ریڈار اور چار میزائل لانچرز شامل ہوتے ہیں۔

For people with more time than I have today, here is a 2023 photo of a reported S-400 command and control center destroyed in the Ukraine war and here is a photo of two different styles of radar vehicles previously associated with the S-400. pic.twitter.com/XLUk9lXpwv

— Christopher Clary (@clary_co) May 13, 2025

پاک فضائیہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ JF-17 بلاک III طیارے سے داغے گئے سی ایم-400 اے کے جی میزائلوں کے ذریعے آدَم پُور میں موجود بھارتی S-400 بیٹری کو کامیابی سے تباہ کیا گیا۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دفاعی نظام

پڑھیں:

سلطان آباد میں سیوریج نظام تباہ ‘عوام پریشان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی کی یوسی 46 سلطان آباد گندگی، غلاظت کا ڈھیر، لوگ سیوریج کا گندا پانی پینے پر مجبور، منتخب چیئرمین، نائب چیئرمین کی نا اہلی، غفلت اور ناقص کارکردگی نے عوام کی زندگی عذاب کردی۔ تفصیلات کے مطابق مولوی تمیزالدین خان روڈ یوسی 46 سلطان آباد میں سیوریج کا نظام تباہ و برباد ہوگیا، یومیہ بنیاد پر گٹر ابل رہے ہیں، جس کے باعث گلیاں، چوراہے گندے تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں، بیشتر گلیوں سے مکینوں کا گزرنا محال ہوگیا ہے، اس کے علاوہ واٹر بورڈ کی لائنوں میں سیوریج کا گندا اور مضر صحت پانی آرہا ہے، جس نے مکینوں کو شدید ذہنی اذیت سے دوچار کردیا ہے جب کہ گندا پانی پینے سے پیٹ سمیت جلدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں تاہم تحریک انصاف کے یوسی چیئرمین عیسیٰ خان محسود اور نائب چیئرمین سلطان خٹک کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، ان کی نا اہلی، غفلت اور ناقص کارکردگی کا خمیازہ مکین بھگت رہے ہیں۔ مکینوں نے منتخب بلدیاتی قیادت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکایت کریں تو نااہل چیئرمین، نائب چیئرمین فنڈز کی عدم دستیابی کا جواز پیش کرتے ہیں، اگر فنڈز نہیں ملے رہے تو استعفیٰ کیوں نہیں دیتے؟ ووٹ دیا ہے تو جواب بھی مانگیں گے۔ مکینوں نے سوال کیا کہ جب علاقے میں پانی کی لائنیں، سیوریج کی لائنیں نہیں ڈالی جارہیں، گٹر کے ڈھکن تک نہیں، اسٹریٹ لائٹس کا بھی کوئی نظام نہیں تو ماہانہ 12 لاکھ کا یوسی فنڈ کہاں جارہا ہے؟۔ مکینوں نے کہا کہ ناانصافیوں کا بدلہ آئندہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے لیں گے، مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نااہل بلدیاتی قیادت سے استعفیٰ لیکر ہمیں مسائل سے نجات دلوائیں۔

متعلقہ مضامین

  • (سی پی ایل) پاکستانی کرکٹر کے انتخاب پر شاہ رخ بھارتی عتاب کا شکار
  • سلطان آباد میں سیوریج نظام تباہ ‘عوام پریشان
  • مودی سرکار کا ایک اور فالس فلیگ ڈراما بے نقاب، جنگی جنون میں مبتلا حکومت کا پروپیگنڈا ناکام
  • امریکہ بین الاقوامی سمندری نظام کو تباہ کرنے والا ہے ، چینی نمائندہ
  • بھارت کیساتھ کشیدگی ، پاکستان کا دفاعی صلاحیت میں اضافے کا بڑا فیصلہ
  • بھارتی بحریہ کا اہلکار پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
  • ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہیں، تُلسی گبارڈ کا یوٹرن
  • بھارت کیخلاف ایک اور تاریخی فتح، مودی سرکار پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام
  • پہلگام حملہ تحقیقات؛ ہندوتوا پالیسی پر گامزن مودی سرکار ثبوت پیش کرنے میں ناکام
  • دُنیا نے مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ  مسترد کردیا؛ بھارتی جریدے نے پول کھول دیے