انفارمیشن گروپ کے 4افسران کو گریڈ 20سے 21میں ترقی دیدی ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
انفارمیشن گروپ کے 4افسران کو گریڈ 20سے 21میں ترقی دیدی ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے 4افسران کی ترقیوں کی منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد افسران کی گریڈ 20سے 21میں ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن عمرانہ وزیر ، ڈی جی انفارمیشن سروس اکیڈمی سعید احمد شیخ ، جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹویٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن ثمینہ فرزین شامل ہیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف بی آر نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلئے 50سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیئے ایف بی آر نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلئے 50سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیئے اسلام آباد کی تعمیر وترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے ، چیئرمین محمد علی رندھاوا ترک صدر نے پاکستانی قوم کی حمایت کا ایک بار پھر واضح اعلان کردیا چیف جسٹس سے ترک سفیر کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق مہلک مرض سے نبردآزما ننھے عثمان کی پاک فوج میں ایک دن کا کیپٹن بننے کی خواہش پوری غیر رجسٹرڈ اور کلون موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال میں اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں، فضا مضر صحت ہونے سے سانس کی بیماریاں جنم لینے لگی ہیں۔
ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 366 ریکارڈ کی گئی ہے، علامہ اقبال ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 734، شالیمار 720، جوہرٹاؤن 586، لوئر مال کا 494 اور کینٹ کے اطراف کا 423 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 645، فیصل آباد 295، بہاولپور میں 283 اور پشاور میں 444 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے، اے کیو آئی 502 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 11 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک جا پہنچا ہے، ہوا کی رفتار دو کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے آغاز میں لاہور میں بادل برسنے کے امکانات ہیں۔