آئی پی ایل میں چیئرلیڈر، ڈی جیز کو نہ بلایا جائے، مگر کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پاکستان مخالف جذبات کیلئے مشہور سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوبارہ آغاز پر چیئرلیڈرز اور ڈی جیز کو نہ بلانے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ بورڈ کو عوامی جذبات کا خیال رکھنا چاہیے اور لیگ میں ڈی جیز کے شور شرابے اور لڑکیوں کے ڈانس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 17 مئی سے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم غیرملکی کرکٹر سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کا رخ کرنے سے انکاری ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین سوال اٹھارہے ہیں کہ کیا چیئرلیڈر کی وائرل ویڈیو نے بھارت کے سیکیورٹی پلان کی قلعی کھول دی تھی، اس وجہ سے انہیں نہیں بلایا جارہا ہے یا پاکستان کیخلاف اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔
قبل ازیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 8 مئی کو شیڈول پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلے جارہے میچ کو اچانک منسوخ کردیا گیا تھا جس پر ایک چیئر لیڈر کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
چیئر لیڈر کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں شدید خوف میں مبتلا دیکھا گیا تھا، انکا کہنا تھا کہ اچانک پورا اسٹیڈیم خالی کروایا گیا، سب چیخ رہے تھے! شاید میں ابھی تک صدمے میں ہوں، کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ رو کیوں نہیں رہی۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا تھا جس کے باعث فوجی چوکیوں سمیت 3 رافیل، 2 لڑاکا طیاروں سمیت درجنوں ڈرونز تباہ ہوگئے تھے، جس سے ہندوستانی حکمرانوں کو دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ئی پی ایل
پڑھیں:
حارث ‘رونالڈوکے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی بھارتی رافیل گرا دیئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت کی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش چار ماہ گزر جانے کے باوجود ذلت و رسوائی کا سبب بن رہی ہے۔پہلے جنگ کے دوران فتھ جنریشن سٹیلتھ رافیل طیارے اور جدید ایس 400 دفاعی نظام تباہ کروالیا اور اب عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کررہا ہے۔نہ صرف سیاسی اور سفارتی محاذ بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی سٹار کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے غیر اخلاقی جملے کسے جانے پر ہاتھ سے رافیل گرنے کا اشارہ کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے بھی رافیل گرنے کا اشارہ کرکے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا جس کی ویڈیو وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شیئر کی۔اب’مسٹر360’ کے نام سے مشہور جنوبی افریقہ کے بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز کی بھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہاتھ سے بالکل ایسے ہی اشارہ کررہے ہیں جیسے حارث رؤف اور کرسٹیانو رونالڈو نے کیا تھا۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ایک بارپھر رونالڈو کی ویڈیو شئیر کردی جس میں جہاز گرانے کا اشارہ کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے لیجنڈ فٹبالر رونالڈو کی ایک ویڈیو آج دوسری بار شیئر کی ہے، ذرائع کے مطابق محسن نقوی امریکہ کا دورہ مختصر کرکے آج دبئی کیلئے روانہ ہوں گے۔