سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں میکلوڈ گنج بہاولنگر کے اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ پر حملہ کیا گیا اور دوران کوریج صحافی اور کیمرہ مین پر اسپتال کے ملازمین نے تھپڑوں کی برسات کردی۔

صحافی اظہر ندیم رپورٹ کر رہے تھے کہ میکلوڈ گنج کے اسپتال میں کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں ہے اور مریض اسپتال میں خوار ہورہے ہیں اسی کوریج کے دوران حاجی محمد نامی ملازم نے صحافی اظہر ندیم کو تھپڑ مارا اور ہاتھا پائی کے دوران صحافی زخمی بھی ہوئے۔

منچن آباد بہاولنگر مریم نواز کلینک پر علاج معالجے کے مناظر pic.

twitter.com/aqNtsTSTUy

— Muhammad Umair (@MohUmair87) May 14, 2025

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر سخت ردعمل دیا گیا۔

 صحافی خرم اقبال نے لکھا کہ یہ تھپڑ رپورٹر کو نہیں، پورے معاشرے کو پڑا ہے، ان لوگوں کی بدمعاشی دیکھیں جہاں رپورٹر کو اِس لیے تھپڑ پڑے کہ وہ علاج و معالجے کی سہولیات نہ ہونے پر آواز بلند کر رہا تھا، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو بھی دیکھیں۔

یہ تھپڑ رپورٹر کو نہیں، پورے معاشرے کو پڑا ہے، بدمعاشی دیکھیں، بتایا جا رہا ہے ویڈیو منچن آباد بہاولنگر کے اسپتال کی ہے جہاں رپورٹر کو اِس لئے تھپڑ پڑے کہ وہ علاج و معالجے کی سہولیات نہ ہونے پر آواز بلند کر رہا تھا، میڈم چیف منسٹر ایک نظر اِدھر بھی۔۔!!pic.twitter.com/y9177aX8pK

— Khurram Iqbal (@khurram143) May 14, 2025

کاشف بلوچ نے لکھا کہ بہاولنگر اسپتال میں رپورٹر کے سوال پوچھنے پر انتظامیہ نے تھپڑ مار دیا، کیا مریم نواز اس پر کوئی ایکشن لیں گی؟

بہاولنگر ہسپتال میں رپورٹر کے سوال پوچھنے پر انتظامیہ نے تھپڑ مار دیا
کیا مریم نواز اس پر کوئی ایکشن لیں گی؟ pic.twitter.com/0zerslbcFF

— Kashif Baloch (@Skiper786) May 14, 2025

سلمان درانی لکھتے ہیں کہ رپورٹر کو اِس لیے تھپڑ پڑے کہ وہ علاج و معالجے کی سہولیات نہ ہونے پر آواز بلند کر رہا تھا۔

منچن آباد بہاولنگر اسپتال:

جہاں رپورٹر کو اِس لئے تھپڑ پڑے کہ وہ علاج و معالجے کی سہولیات نہ ہونے پر آواز بلند کر رہا تھا.@MaryamNSharif pic.twitter.com/2wc72VqEhR

— Salman Durrani (@DurraniViews) May 14, 2025

رپورٹر کی جانب سے اس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی جبکہ صحافی کو تھپڑ مارنے والے نائب قاصد حاجی محمد کو 90 دن کے لیے معطل بھی کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بہاولنگر صحافی پر تشدد مریم نواز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بہاولنگر صحافی پر تشدد مریم نواز رپورٹر کو ا س مریم نواز

پڑھیں:

قائد کا پاکستان سب کا وطن ‘ اقلیتوں کی عزت تحفظ ، وترقی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا : مریم نواز

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ قائد اعظم کا پاکستان سب کا وطن ہے اور سب یہاں اپنے عقیدے کے ساتھ محفوظ اور آزاد ہیں۔ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے سرگرم تمام اقلیتی بہن بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حسن اور سر کا تاج ہیں۔ مینارٹیز کی عزت و وقار  اور تحفظ و ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پنجاب حکومت مینارٹیز کو تعلیم وترقی اور فلاح وبہبود کا پورا حق دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کو اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ’’مینارٹی کارڈ‘‘متعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ 50ہزار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈز سے سہ ماہی ساڑھے 10 ہزار روپے دئیے جارہے ہیں۔ مینارٹی کارڈ کی تعداد 75 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کو ہی پہلا سکھ میرج ایکٹ 2024ء منظور کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اب ’’آنند کارج‘‘ کو قانونی حیثیت دی گئی۔ زیر التوا ہندو میرج ایکٹ 2017 ء  کی 2025ء میں منظوری دی گئی ہے۔ پنجاب میں اقلیتی برادری کے لئے تعلیم، صحت، روزگار تک باآسانی رسائی ممکن بنا رہے ہیں۔ رواں مالی سال  اقلیتی برادری کے لیے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ 8 ارب  مختص کیا گیا۔ اقلیتی برادری کے مذہبی تہواروں کی گرانٹس 6 کروڑ سے بڑھا کر 36 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گئی۔ 40 تاریخی گوردوارے، 25 چرچز اور 5 مندروں کی بحالی کے لیے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی۔ لاہور میں سمادھی مہاراجہ رنجیت سنگھ، راولپنڈی کے شری کرشنا مندر اور چرچ آف پاکستان کی بحالی کی جا رہی ہے۔ اقلیتی طلباء کے لیے 60 ملین روپے کے سکالرشپ فنڈز جاری کیے گئے۔ یوحنا آباد میں لائیو کورسز کا آغاز کیا گیا، جس کے پہلے مرحلے میں 1,000، دوسرے میں 10,000 طلباء  مستفید ہوں گے۔ پنجاب میں بیساکھی، ہولی، دیوالی، کرسمس اور ایسٹر پہلی بار سرکاری سطح پر بھرپور طریقے سے منائے گئے۔ صوبہ میں اقلیتی کوٹہ سسٹم پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کے محافظ ہیں بلکہ ان کو ترقی کے ہر میدان میں ان کا جائز حصہ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایک ایسے معاشرے کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں محبت، رواداری اور بھائی چارہ ہماری پہچان ہوگا۔ اقلیتیں پاکستان کا خوبصورت رنگ ہیں اور ہم اس رنگ کو کبھی ماند نہیں ہونے دیں گے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے گوجرانوالہ میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد اور قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ملوث ملزموں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ معصوم بچی کے ساتھ ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ورثاء کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ ادھر مریم نواز شریف نے ترکیہ کے صوبے بالکسر میں زلزلے سے جانی و مالی نقصانات پر ترکیہ کی قیادت اور عوام سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب کے عوام اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کامران ٹیسوری اپنے بیان پرگورنر کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں؟اینکرپرسن  عدنان حیدرکے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا
  • 20 روپے میں ای بس پر شاندار، آرام دہ سفر ہو گا، نوجوانوں کے خوابوں کیلئے وسائل نچھاور کرینگے: مریم نواز
  • 100 الیکٹرک بسیں آج چین سے پاکستان روانہ ہو جائینگی، مریم نواز
  • مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں جشن آزادی کا بھرپور جشن، ہزاروں کی شرکت متوقع
  • قائد کا پاکستان سب کا وطن ‘ اقلیتوں کی عزت تحفظ ، وترقی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا : مریم نواز
  • مریم نواز کو عوامی سیاست نہیں آتی، ہر کام کے پوسٹر نہیں لگتے، ریحام خان
  • ہونہار سکالر شپ پورٹل پھر کھول دیا، طلبہ کو اُڑان کیلئے پر دیئے: مریم نواز
  • نواز شریف، مریم نواز چھانگلہ پہنچ گئے
  • مریم نواز کا ژوب میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • پنجاب کے ہونہار طلبہ کیلئے سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا، مریم نواز