قوم کو تقسیم کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں، خدمت اور کام پر دیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاکستان نیوی وار کالج کے55 ویں سٹاف کورس کے شرکاء نے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسر اور 15 دوست ممالک کی مسلح افواج کے افسر شریک تھے۔ پاکستانی نیوی وار کالج کے وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان نیوی وار کالج کے وفد کی آمد کا خیر مقدم کیا اور فلسطینیوں کیلئے حمایت کے اعلان کا اعادہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وفد میں فلسطینی افسروں کی شمولیت کو سراہا۔ سیلاب میں معاونت پر پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیا-عوام کے فلاح و بہبود کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات اور چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کرنے پر بریفنگ دی گئی۔ نیوی وار کالج کے وفد نے وزیراعلیٰ کے اختراعی اقدامات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وفد کے شرکاء کے سوالات کے خوش دلی سے جوابات دئیے۔ ساؤتھ افریقن آفیسر نے سوال کیاکہ میری دو بیٹیاں ہیں، آپ کی کامیابیاں متاثر کن ہیں، مجھے انہیں کیا کہنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے جواب میں کہاکہ بیٹیوں کو مواقع دیں، اعتماد اور حوصلہ دیں، وہ آگے بڑھیں گی اور ترقی کریں گی۔ ایک آفیسر کے سوال پر مریم نوازشریف نے جواب میں کہاکہ قوم کو تقسیم کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں، ووٹ خدمت اورکام پر دیں۔ وزیراعلیٰ نے خاتون نیول افسر کے سوال پر جواب میں کہاکہ ہراسمنٹ پر زیروٹالرنس ہے، پنجاب کو خواتین کے لئے محفوظ تر بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک سوال پر جواب میں کہاکہ بحیثیت وزیراعلیٰ ماضی کی روایات کی نفی کرتے ہوئے نئی اپروچ اور نئے آئیڈیا ز کو فروغ دیا۔ مریم نوازشریف نے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے پاکستان نیوی نے قابل قدر کردار ادا کیا۔ پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے والے لاکھوں لوگوں کی میزبانی کررہے ہیں۔ معاشی بہتری کی وجہ سے حالات روز بروز بہتر ہو رہے ہیں، خوشحالی کی منزل کی طرف گامزن ہیں۔ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا 1000بیڈ کا سرکاری کینسر ہسپتال دس ماہ میں مکمل ہوگا۔ دورہ چین کے دوران کینسر کے علاج کیلئے افادیت دیکھ کر کوابلیشن مشین منگوائی۔ پنجاب کے 2500 مراکز صحت کو بہترین ہسپتالوں میں بدل دیا۔ تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا، تین دریا ابل پڑے، تین ماہ متواتر بارش ہوئی، تیاری نہ ہوتی تو لاکھوں کا نقصان ہوتا۔ پنجاب میں پاکستان کا سب سے بڑا ریسکیو ریلیف آپریشن مکمل کیا ہے۔ میرے منسٹر سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر 15دن تک 18،18گھنٹے کام کرتے رہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان اور لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے ذریعے تمام پراجیکٹ مکمل کریں گے۔ پنجاب میں عوام کو محفوظ اور صحت مند ماحول مہیا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ سموگ کے سدباب کیلئے اینٹی سموگ گن استعمال کی جائے گی۔ پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام شروع کیا گیا۔ ستھرا پنجاب کے ورکرمیرے ہیرو ہیں۔ الیکٹروبس محض ٹرانسپورٹ نہیں بلکہ جدت اور انقلاب ہے۔ پنجاب میں 1100 الیکٹرو بسیں لائی جارہی ہیں، صرف 20روپے میں بہترین سفر میسر ہوگا۔ پنجاب کی پہلی فضائی کمپنی ایئر پنجاب بھی جلد لانچ کی جارہی ہے۔ پنجاب میں کرائم میں 70فیصد تک کمی آچکی ہے۔ 16ڈسٹرکٹ میں کرائم زیرو کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ شہباز شریف نے لاہور میں سیف سٹی پروگرام شروع کیا،اب پنجاب کے 25 اضلاع میں سیف سٹی پروگرام جاری ہے۔ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا سکھ ٹورسٹ کوریڈور ہے۔ سیلاب آنے پر 24گھنٹے میں کرتار پور راہداری کو واٹر فری کر کے کھول دیاگیا۔ ہر چیز سے بے نیاز ہوکر کام پر توجہ دی۔ ہم کارکردگی اورپرفارمنس میں مقابلے پر یقین رکھتے ہیں۔ روٹی اورآٹے کی قیمت کو عوام کی پہنچ میں رکھنے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ قدامت پسند اور روایتی خاندان سے تعلق تھا، روایت شکن بن کر سامنے آئی ہوں۔ خود کو ثابت کرنے کیلئے بھائیوں سے زیادہ کام کرنا پڑا۔والدین سے کہتی ہوں بیٹیوں کوسپورٹ کریں، وہ آگے بڑھیں گی۔ والدمیرے سیاست میں آنے پر ہچکچاہٹ کاشکار تھے۔ آہستہ آہستہ سیاسی امور کو سمجھنا شروع کیا آج یقین ہے والد مجھ پر فخر محسوس کرتے ہوں گے۔ ہمارے لئے رول ماڈل ہیں۔ انڈسٹرلائزیشن کے بغیر روزگار کے مواقع نہیں بڑھ سکتے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ بلا سود قرض دے کر 13ہزار نئے کاروبار شروع کرائے۔ صنعتی ترقی کے سواترقی کا اور کوئی راستہ نہیں۔ خواتین کی ہراسمنٹ پر زیرو ٹالرنس ہے۔کام کرنے کے تمام احکامات کو خواتین کیلئے محفوظ تر بنا رہے ہیں۔ کمانڈانٹ پاکستان نیوی وارکالج ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے حکومت پنجاب کی غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے سیاحت کے عالمی دن پر پیغام میں کہاہے کہ سیاحت کا عالمی دن منانے کا مقصد مقامی و عالمی سطح پر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ دنیا میں بے شمار ممالک سیاحت کے ذریعے اپنی معیشت کو تقویت دے رہے ہیں۔ پنجاب سیاحتی لحاظ سے مالا مال ہے، پنجاب کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے۔ پنجاب میں سیاحوں کے تحفظ، آسانی اور آسائش کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاحت کے ذریعے پنجاب کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیوی وار کالج کے جواب میں کہاکہ پاکستان نیوی کا سب سے بڑا مریم نواز پنجاب کی پنجاب کے رہے ہیں
پڑھیں:
پنجاب کو خطے ہی نہیں، پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں: وزیر اعلی پنجابٰ
لاہور:ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلی پنجابٰ مریم نواز شریف کو ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دے دیا۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مریم نواز شریف جنوبی ایشیا سے ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ بن کر ابھری ہیں۔‘عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے تعاون کی بھی یقین دہانی کروا دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی ملاقات ہوئی۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب، اے کیو آئی، ٹرانسپورٹ، جنگلات، جنگلی حیات کے منصوبوں میں تعاون کے لئے تیار ہیں۔ ماحولیاتی بہتری کے منصوبے پنجاب کی عالمی سطح پر شناخت اور عزم کی علامت بن کر سامنے آئے ہیں، ایک خاتون وزیراعلیٰ کے طورپر آپ ماحولیاتی شعبے میں عزم وہمت اور تخلیق کی مثال بنی ہیں. جس پر خوشی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ویلیری ہیکی نے ماحولیاتی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ویلیری ہیکی نے پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ماحول دوست اقدامات اور جذبے کو سراہا۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی تقریر کے نکات کو سراہا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اُن کی تقریر کے تین اقتباس بھی سنائے۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو میں بتایا کہ آپ کا یہ جملہ مجھے بہت پسند آیا کہ ’’کاپ 30 کو محض اظہارِ خیال کی مجلس کے بجائے پختہ عزم و ارادے کے عہد کے طور پر یاد رکھا جانا چاہیے۔ آپ نے درست کہا کہ گلوبل ساؤتھ احتجاج نہیں، بامقصد آواز بن کر سامنے آیا ہے۔ویلیری ہیکی نے کہا آپ کی اس بات سے پوری طرح متفق ہوں کہ ’’ماحول کی بہتری خیرات نہیں، انصاف ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لیے آپ کے منصوبے متاثر کن ہیں، پنجاب حکومت کا کسی کا انتظار کیے بغیر ماحول کی بہتری کے ایجنڈے پر کام شروع کرنا لائق تحسین ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ویلیری ہیکی کے جذبات اور تحسین پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو خطے ہی نہیں، پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب کے دورے کی دعوت ویلیری ہیکی نے قبول کرلی۔سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزراء رانا سکندر اور ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نعیم رؤف، ڈی جی ای پی اے عمران حامد بھی
ملاقات میں موجود تھے۔