بیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکرگی معاشی کرشمہ قرار دیدی gdp WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)عالمی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے بیرن نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو معاشی کرشمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی بحالی کی راہ پر غیر معمولی کامیابی سے گامزن ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حالیہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی معیشت پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔بیرن کی تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی سرمایہ کاروں نے بروقت پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو مستقبل میں انہیں پچھتانا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے فوجی اتحادیوں کو معیشت کی بہتری کے لیے ایک مضبوط اور مثبت محرک فراہم کیا ہے۔

رپورٹ میں نمایاں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا اسٹاک انڈیکس تین گنا تک بڑھ چکا ہے، جبکہ 2031میں میچور ہونے والے پاکستانی یورو بانڈز کی قیمت 40 سینٹ سے بڑھ کر 80 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔ مہنگائی کی سالانہ شرح جو کچھ عرصہ قبل چالیس فیصد تک جا پہنچی تھی، اب تقریبا صفر کے قریب آ چکی ہے۔گزشتہ سال پاکستان کی مجموعی قومی پیداوارکی شرح نمو 2 اعشاریہ5 فیصد تک بحال ہوئی، جبکہ مالیاتی توازن بھی غیر معمولی حد تک بہتر ہوا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش موقع قرار دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآپریشن بنیان مرصوص میں زخمی مزید 2فوجی جوان شہید،تعداد 13ہوگئی آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی مزید 2فوجی جوان شہید،تعداد 13ہوگئی ’’پانچ جہتی‘‘مجموعی خاکہ: جدیدیت کو عمل میں لانے کے لیے نظریات اور عملی اقدامات کی تفصیل وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی درخواست مسترد، عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم چین-امریکہ تجارتی تعلقات کی بحالی : مسابقت سے فائدہ مند تعاون کی جانب چین اور کولمبیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 سال مکمل ہو رہے ہیں، چینی صدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کی

پڑھیں:

65 ہزار ماہانہ وظیفہ، تعلیم کے میدان میں نوجوان گریجویٹس اور طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

پنجاب حکومت نے نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کرتے ہوئے انٹرن اساتذہ کے لیے 4.21 ارب روپے مالیت کا خصوصی وظیفہ پیکیج منظور کر لیا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق، اس اقدام کے ذریعے صوبے بھر کے 8 ہزار سے زائد انٹرن اساتذہ کو سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ کالجوں میں تدریسی تجربہ حاصل کر سکیں اور عملی میدان میں قدم جما سکیں۔

یہ بھی پڑھیے نوجوان گریجویٹس کے لیے خوشخبری، حکومت نے پیڈ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا

اعلان کے مطابق، انٹرمیڈیٹ سطح کے انٹرنز کو 7 ماہ کے لیے 55 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔

جبکہ بی ایس (BS) سطح کے انٹرنز کو 10 ماہ کے لیے 65 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔ پروگرام مکمل کرنے والے تمام شرکاء کو تجربہ سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے، جو ان کے پیشہ ورانہ کیریئر کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔

برابری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت نے اقلیتوں کے لیے 404 نشستیں، معذور افراد کے لیے 243 نشستیں اور خواجہ سراؤں کے لیے 40 نشستیں مخصوص کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ٹورازم انٹرن شپ کیجیے، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ لیجیے، کون اپلائی کرسکتا ہے؟

اس پروگرام کے تمام اخراجات بشمول وظیفے اور انتظامی امور کے لیے مجموعی طور پر 4.217 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق، یہ اقدام نہ صرف نوجوانوں کو تدریسی سرگرمیوں میں سرگرم رکھے گا بلکہ ان کے مالی بوجھ کو بھی کم کرے گا، تاکہ وہ اپنی مہارتوں میں بہتری اور پیشہ ورانہ ترقی پر توجہ دے سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کی آمد، اڈیالہ جیل کے قریب علاقہ میدانِ جنگ بن گیا
  • معاشی ترقی کی رفتارغربت میں کمی کیلئے ناکافی قرار،عالمی بینک کی رپورٹ
  • پاکستان کی معاشی ترقی غربت کم کرنے کیلیے ناکافی قرار: عالمی بینک کا انتباہ
  • رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بنک
  • 65 ہزار ماہانہ وظیفہ، تعلیم کے میدان میں نوجوان گریجویٹس اور طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
  • پاکستانی معیشت میں بحالی کے آثار، وزارتِ خزانہ نے معاشی استحکام پر اعتماد کا اظہار کردیا
  • پاکستان کے معاشی استحکام کا انقلابی سفر، بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بھی اعتراف
  • اکتوبرمیں افراط زر کی شرح 5سے 6فیصد رہنے کاامکان ہے‘وزارت خزانہ
  • ملکی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری
  • آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے، وزارت خزانہ