نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈبینک کے صدر اجے بنگا نےکہا ہےکہ سندھ طاس معاہدے میں اسے  یکطرفہ معطل کرنے یا ختم کرنےکی کوئی شق نہیں ہے، معاہدے میں تبدیلی یا اسے ختم کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کا متفق ہونا ضروری ہے۔امریکی میڈیا کو دیتے گئے انٹرویو میں ورلڈبینک کے صدر اجے بنگا نےکہا کہ بھارت نے تکنیکی طورپر معاہدہ التوا میں ڈالا ہے، معاہدے کے طے شدہ طریقہ کار کی پاسداری ضروری ہے۔

اجے بنگا نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار  ایک سہولت کارکا ہے نا کہ ثالث کا، یہ معاہدہ دو خودمختار ملکوں کے درمیان ہے ، خواہش ہے دونوں ممالک اس معاہدے پر ایک نظر ڈالیں اور  تعمیری انداز میں بات چیت کریں تاکہ معاہدےکی سالمیت اور اس کے اندر  موجود تعاون کے جذبے کو برقرار رکھا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعات میں کوئی فیصلہ کرے یا مداخلت کرے۔ اس کا کام صرف یہ ہےکہ جب دونوں فریق درخواست دیں تو غیر جانبدار ماہرین یا ثالثی کے پینل کا تقرر کرے تاکہ اختلافات کو حل کیا جاسکے۔

سندھ طاس معاہدے کا احترام کیا جائے: برطانوی پارلیمنٹ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے معاہدے میں

پڑھیں:

امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہوسکتا ہے امریکا، ایران تعلقات میں بھی پاکستان کوئی کردار ادا کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا، کوئی امریکی مطالبہ آیا بھی تو پاکستان اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ نتائج پیدا کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، ناصر شاہ
  • ورلڈ بینک نے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار دیدیا
  • سندھ بلڈنگ ،وسطی کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات بلا روک ٹوک جاری
  • امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے، خواجہ آصف
  • سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں ہے، خواجہ آصف
  • سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگ تصورہوگی،وزیراعظم
  • 6-0 بھارت کی چڑ بن گئی ہے، فردوس عاشق اعوان
  • سندھ بلڈنگ ،رہائشی پلاٹ پر بینک کی عمارت تعمیر ، شہری بے چین
  • سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کا اعلان
  • ورلڈ بینک نے رپورٹ میں پاکستان کے ترقی کے ماڈل کو ناکارہ اور غلط قرار دیدیا ، عامر متین کا پروگرام میں دعویٰ