پاکستانی کک باکسر عبداللہ چانڈیو کی قوم سے کامیابی کیلیے دعا کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
دبئی میں منعقدہ ایپک کراٹے کمباٹ فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے پروفیشنل کک باکسر عبداللہ چانڈیو نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں عالمی اعزاز جیت کر اپنے ملک کا پرچم بلند کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر میں شیڈول فائٹ کے حوالے سے بھر پور تیاری کریں گے۔
عبداللہ چانڈیو نے قوم سے اپیل کی کہ ان کی کامیابی کے لیے دعا کی جائے۔
عبداللہ چانڈیو نے دو مئی کو ہونے والی کے سی 54 ٹائٹل فائٹ میں اردن سے تعلق رکھنے والے مڈل ایسٹ کے نمبر ون علی القیسی کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
34سال بعد ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی
ویسٹ انڈیز کی تاریخی کامیابی، 34 سال بعد پاکستان سے ون ڈے سیریز جیت لی۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 202 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر 34 سال بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔ویسٹ انڈیز کے 295 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم محض 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نائب کپتان سلمان آغا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حسن نواز 13، بابر اعظم 9، نسیم شاہ 6 اور حسین طلعت 1 رن ہی بنا سکے۔ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان محمد رضوان، حسن علی اور ابرار احمد کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔میزبان ٹیم کے جیڈن سلز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، گداکیش موتی نے 2 اور روسٹن چیز نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا اور کپتان شے ہوپ کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔ شے ہوپ نے 94 گیندوں پر ناقابل شکست 120 رنز اسکور کیے۔ ایون لوئس نے 37، روسٹن چیز نے 36، کیسی کارٹی نے 17، شرفین ردرفورڈ نے 15 رنز بنائے جبکہ گداکیش موتی اور برینڈن کنگ 5، 5 رنز پر آؤٹ ہوئے۔اختتامی اوورز میں جسٹن گریوز نے صرف 24 گیندوں پر جارحانہ 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب اور محمد نواز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔