سندھ یونیورسٹی، گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سندھ یونیورسٹی جامشورو میں گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
طالبات نے ہاسٹل میں اچھا کھانا نہ ملنے اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر ہاسٹل کے مرکزی گیٹ پر مظاہرہ کیا۔
طالبات کے احتجاج پر یونیورسٹی رجسٹرار نے ہاسٹل کی منتظمہ کو عہدے سے ہٹادیا۔
رجسٹرار یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طالبات کے الزام پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مداح کے سیلفی لینے پر جیا بچن آپے سے باہر، ویڈیو وائرل
ماضی کی مقبول ترین ہیروئن اور موجودہ سیاست دان جیا بچن ان دنوں مداحوں کے ساتھ اپنے رویے کے باعث کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔
جیا بچن سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمان اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ بھی ہیں اور ان کا شاندار فلمی کیریئر بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔
تاہم ایک تازہ واقعے میں جب نئی دہلی کے کانسٹیٹیوشن کلب کے باہر ایک مداح نے جیا بچن کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو وہ غصے میں آگئیں۔
واقعے کے وقت جیا بچن کسی سے بات کرنے میں مصروف تھیں اور جب مداح نے سیلفی لینے کی کوشش کی تو انھوں نے اسے دھکا دیا اور زور سے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Moneycontrol (@moneycontrolcom)
جس پر مداح نے جیا بچن سے فوری معذرت کی لیکن تب تک ویڈیو بن چکی تھی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی۔
ویڈیو میں دیگر ارکانِ پارلیمان میسا بھارتی اور پرینکا چترویدی بھی موجود تھیں، جنھیں اس شخص سے بات کرتے بھی دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب جیا بچن نے مداحوں یا میڈیا پر ناراضگی کا اظہار کیا ہو۔ ماضی میں بھی کئی بار ان کے غصے اور سخت رویے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔
رواں برس اپریل میں منوج کمار کی دعائیہ تقریب کے دوران ایک بزرگ مداح نے تصویر کی درخواست کی جس پر جیا بچن شدید برہم ہوگئی تھیں۔
چند برس قبل جیا بچن نے اپنی نواسی نویا نویلی نندا کے پوڈکاسٹ میں کھل کر کہا تھا کہ مجھے ان لوگوں سے سخت نفرت ہے جو دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتے ہیں۔ میں ہمیشہ کہتی ہوں: کیا تمہیں شرم نہیں آتی؟