Jang News:
2025-05-15@20:11:28 GMT

ضروری نہیں روایتی احتجاج کریں: جنید اکبر

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

ضروری نہیں روایتی احتجاج کریں: جنید اکبر

جنید اکبر — فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر  کا کہنا ہے کہ میں قیادت کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتا ہوں، ضروری نہیں روایتی احتجاج کریں۔

رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا میسج آیا تو فوراً چھوڑ دی۔

احتجاج سے متعلق کل حتمی طریقہ کار وضع کیا جائے گا، جنید اکبر

جنید اکبر نے کہا کہ کل پارٹی قیادت نے چاروں صوبوں کے صدور کو اعلیٰ سطح اجلاس کے لیے بلا لیا ہے

ان کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں اپنی قیادت اور ورکرز کی امیدوں پر پورا اتروں۔ ضروری نہیں روایتی احتجاج کریں، بات چیت کرکے احتجاج کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو دے دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جنید اکبر

پڑھیں:

جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے اپنا تحریری استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان کے حوالے کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق استعفے کی وجوہات کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندرونی فیصلوں اور تنظیمی حکمت عملی کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے دوران متعدد اہم حکومتی محکموں اور منصوبوں کی آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کی، اور کرپشن کے متعدد کیسز کو اجاگر کیا۔

 پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا، سعودی عرب سمیت 15 ممالک کی پروازیں شروع

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ تحریری حکم علیمہ خان کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچایا گیاتھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا
  • جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
  • جنید اکبر کی چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفے کی تصدیق
  • عمران خان کے حکم پر جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
  • تحریک انصاف کے راہنما جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
  • چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
  • چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
  • جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
  • جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی