میرے خیال میں پاک بھارت تنازع حل ہوچکا ہے، امریکی صدر
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
دوحہ(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے خیال میں پاک بھارت تنازع حل ہوگیا ہے، ہماری بات پر پاکستان اور بھارت بہت خوش ہوئے، دونوں ممالک کو کہا کشیدگی کم کریں، ہم تجارت کرتے ہیں۔
ایئرفورس ون میں امریکی ٹی وی چینل ’فاکس نیوز‘ کو انٹرویو اور دیگر مواقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں زبردست ایٹمی طاقتیں ہیں، دونوں کے درمیان معمولی نوعیت کا ایٹمی ٹکراؤ بھی ہوتا تو لاکھوں لوگ مارے جاتے، جس کے باعث ہمیں جنگ بندی کے لیے کودنا پڑا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے دونوں روایتی حریف ملکوں کو قائل کر لیا کہ آئیں امن قائم کریں اور آپس میں معاہدہ کریں۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ بہت اہم معاملہ تھا، ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان ماحول کو ٹھنڈا کرنے کے لیے شامل ہوئے، مارکو روبیو، جے ڈی وینس نے اہم کردار ادا کیا، اس میں ٹیم کے دوسرے لوگ بھی شامل تھے، کیونکہ دونوں ملک بہت مضبوط نیوکلیئر طاقتیں ہیں، درحقیقت بہت ہی زبردست نیوکلیئر طاقت ہیں اور معاملہ بہت سنجیدہ ہوگیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چاہے معمولی حد تک ہی کیوں نہ ہو، جوہری جنگ شروع ہو جاتی تو یہ واقعی کسی بہت بڑی تباہی کی شروعات ہو سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک یا دو حملوں میں بھی لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے اور مجھے لگا کہ یہ وہ معاملہ ہے جس میں ہمیں شامل ہونا چاہیے، میں نے اچھا کام کیا، مارکو روبیو نے اچھا کام کیا اور جے ڈی وینس نے بھی اچھا کام کیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایک طرح سے ایک ٹیم بن گئے تھے اور میرے خیال میں، ہم نے انہیں قائل کر لیا کہ آئیں امن قائم کریں اور آپس میں معاہدہ کریں۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی صدر نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا،جسکو میں نے روکا، امریکی صدر
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ ختم کرانےکا کریڈٹ لیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے،بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے دنیا میں 8 بڑی جنگیں روکیں جس پرفخر ہے،پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ میں نےختم کرائی۔
امریکی صدر نےبھارت کا نام نہ لیتےہوئےکہا ایک اور جنگ ہونےوالی تھی جسےمیں نے رکوایا،دونوں اب اچھا اقدام کررہے ہیں، میں نے تجارت کی بنیاد پر جنگیں رُکوائیں۔
مزید کہا کہ ایک اور جنگ پیوٹن کے ساتھ ہے،پیوٹن پر میں تھوڑا حیران ہوں یہ اتنا جلدی نہیں ہوا جتنا میں نے سوچا تھا۔