مریخ پر سیال پانی کی دریافت میں اہم ترین پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سائنسدانوں نے مریخ پر پانی کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر سرخ سیارے کی سطح سے چند کلومیٹر نیچے سیال پانی کا ذخیرہ موجود ہوسکتا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے انسائیٹ لینڈر کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے چینی سائنسدانوں کی سرپراہی میں کام کرنے والی بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے مریخ میں زلزلے کی لہروں اور سیارچے ٹکرانے سے مرتب ہونے والے اثرات کا تجزیہ کیا، یہ ڈیٹا 2018 سے 2022 کے دوران اکٹھا کیا گیا تھا۔ تحقیق میں مریخ کے ایک ایسے پراسرار خطے کا انکشاف ہوا جہاں ممکنہ طور سیال پانی موجود ہوسکتا ہے، درحقیقت یہ سابقہ اندازوں سے سطح سے زیادہ قریب ہوسکتا ہے۔ اگر مریخ کی سطح سے 5.
سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ پانی کی اس تہہ کی موٹائی 780 میٹر ہوسکتی ہے۔ جرنل نیشنل سائنس ریویو میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ مریخ کی بالائی سطح کے نیچے موجود سیال پانی کی موجودگی کے اولین شواہد ہیں، جس سے وہاں پانی کے بہاؤ اور قابل رہائش ماحول کے ارتقا کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ناسا کا یہ لینڈر مریخ پر 2018 میں پہنچا تھا اور اس کا بنیادی مقصد سیارے کی سطح پر گھومنا نہیں تھا بلکہ سطح کے نیچے کی سرگرمیوں کو سننا تھا، 4 سال تک یہ حساس آلات کو استعمال کرکے سطح کے نیچے کی سرگرمیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرتا رہا۔
جس طرح ڈاکٹر الٹرا ساؤنڈ استعمال کرکے انسانی جسم کے اندر اسکین کرتے ہیں، اسی طرح سائنسدانوں کی جانب سے مریخ کی سطح کے نیچے موجود تہوں کی تفصیلات زلزلے کی لہروں کے ذریعے اکٹھی کی گئیں۔ 2022 میں انسائیٹ لینڈر کی زندگی ختم ہوگئی تھی اور 4 سال کے دوران اس نے ایک ہزار سے زائد زلزلے کے ایونٹس کو ریکارڈ کیا گیا جس سے بہت زیادہ ڈیٹا اکٹھا ہوااگرچہ موجودہ دریافت سائنسی لحاظ سے بہت زیادہ اہم ہے مگر پھر بھی یہ پانی سطح سے بہت زیادہ نیچے موجود ہے یعنی موجودہ ڈرلنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ اس تک رسائی بہت مشکل ہے۔
مستقبل قریب میں مریخ پر بھیجے جانے والے مشنز میں اسے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا، محققین نے تسلیم کیا کہ انہوں نے یہ تخمینے اس خطے کے ڈیٹا پر لگائے ہیں تو مستقبل کے مشنز میں زیادہ بہتر آلات کو استعمال کرکے نتائج کی تصدیق کرنا ہوگی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سطح کے نیچے نیچے موجود سیال پانی پانی کی کی سطح
پڑھیں:
بھارت میں انتقامی کارروائی: زی میوزک نے گانوں سے عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا
بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا ہے، جسے ماہرین پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ایک انتقامی اقدام قرار دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، زی میوزک کے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں کی تفصیلات اور ٹائٹل سے عاطف اسلم کا نام مکمل طور پر غائب کردیا گیا ہے، تاہم انکی آواز، ان کے گانے جوں کے توں موجود ہیں۔
پاکستان اور بھارت جنگ بندی کے باوجود، بھارتی حلقوں میں شکست کا ردعمل مختلف انتقامی رویوں کی صورت میں دیکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں ماضی میں بھی پاکستانی فنکاروں پر مختلف پابندیاں عائد کی جاتی رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس کی بندش کے بعد اب میوزک کمپنیوں نے فلمی البمز سے پاکستانی فنکاروں کے نام اور تصاویر ہٹانا شروع کر دی ہیں، جس پر فنی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Post Views: 2