سرینگر(اوصاف نیوز) بھارتی ایئرپورٹ مسلسل بند ، طیارے ہٹا دیئے ، خوف یا خفیہ منصوبہ بندی ، سیز فائر کے باوجود 24 بھارتی ایئرپورٹ مسلسل بند ہیں جبکہ 444 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور طیارے بھی ہٹا دیئے گئے ہیں۔

امرتسر ، سری نگر ، جموں ، لداخ ، دھرم شالا ، شملہ ، آدم پور اور چندی گڑھ کی آج بھی تمام پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ کاشان گڑھ ، راجکوٹ ، ہیر اسر ائیر پورٹ کا فلائٹ آپریشن آٹھویں روز بھی معطل رہی۔ 24 ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن آج بھی غیر فعال ، تمام طیارے بھی ہٹا لیے گئے ہیں۔

امرتسر ایئرپورٹ سے روزانہ 123 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں تمام منسوخ ، سیسنا طیارہ موجود ہے۔ 7 دن سے بند سری نگر ائیر پورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ ہوئیں ، کوئی طیارہ بھی موجود نہیں ہے۔

لداخ کے لیح کوشک ائیر پورٹ کی آج بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں ، فلائٹ شیڈول کے مطابق جموں ایئر پورٹ کی 30 پروازیں منسوخ ہیں اور تمام طیارے ہٹا لئے گئے ہیں۔

دھرم شالہ کی 14 پروازیں منسوخ ، پنجاب سول ایوی ایشن کا ایک گلوبل رینجر جہاز موجود ہے ، چندی گڑھ کی آج کی تمام 70 پروازیں منسوخ ، گراؤنڈ پر 4 چھوٹے جہاز کھڑے ہیں۔ جودھ پور ایئرپورٹ کی 20 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ، 505 جیٹ رینجر ایکس موجود ہے۔ راجکوٹ ہیراسر ایئرپورٹ 20 پروازیں آج بھی منسوخ ، 7 دن سے کسی ایئر لائن کا کوئی جہاز نہیں اتر سکا ہے۔

گجرات کے بھوج ائیر پورٹ سے بھی 10 پروازیں منسوخ ہیں، کوئی جہاز بھی نہیں آ سکا ، کلو بونٹر 6 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، تمام منسوخ، ایئرپورٹ خالی ہے۔ جالندھر کے آدم پور ایئرپورٹ کی 2 پروازیں منسوخ ہیں کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔شملہ کی یومیہ 4 پروازیں آج بھی منسوخ ، ایئرپورٹ پر 6 دن سے 1 طیارہ اور 1 ہیلی کاپٹر موجود ہے ، لدھیانہ ائیر پورٹ کی آج کی 2 پروازیں منسوخ ہیں ، اب کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔

بٹھنڈا ائیر پورٹ کی 4 سہارن پور کی پروازیں منسوخ اور وہاں 4 طیارے موجود ہیں۔ بیکانیر نال کی 4 پروازیں بند ، 7 دن سے انڈین ائیر فورس کا لاک ہیڈ میریٹن سی 130 جے 30 ہر کولیس طیارہ موجود ہے۔

کشن گڑھ کی 10 پروازیں منسوخ ، ایویانا ایوی ایشن اکیڈمی کے 6 پائپر آرچر طیارے 7 دن سے موجود ہیں۔ سکھر اور میرپور خاص کے قریبی بھارت کے جیسل میر ائیر پورٹ پر بھی کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔

ہریانہ کے مہاراجہ اگرسین ایئرپورٹ سے آج کی 4 پروازیں منسوخ، کوئی طیارہ موجود نہیں، بٹھنڈا کی 4 پروازیں منسوخ، 7 دن سے فلائی بگ ایئر کا ایک وکنگ طیارہ موجود ہے۔

کاندھلا کی یومیہ کی 2 پروازیں آج بھی منسوخ ، سپائس جیٹ ایئر کے طیارے کے گوا منتقل کردیا گیا۔ جام نگر کی 2 ، کیشود کی 4 پروازیں منسوخ ، پور بندر ، راج کوٹ ائیر پورٹ پر کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔
بنیان مرصوص، فتح 1 ، 2 میزائل سسٹم سے پٹھانکوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی بھی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کوئی طیارہ موجود نہیں ہے پروازیں منسوخ ہیں کی 4 پروازیں ائیر پورٹ پروازیں ا موجود ہے پورٹ سے پورٹ کی ا ج بھی

پڑھیں:

بھارتی ایئر چیف کو 90 دن بعد پاکستان کے طیارے گرانے کا خیال آیا؟ سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد:

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور ایئرچیف کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے شاید ان کے گلاس میں نشہ ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا کو بریفنگ میں سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی ایئر چیف کو 90 دن بعد پاکستان کے طیارے گرانے کا خیال آیا، بھارت کے مقابلے میں افواج پاکستان بالکل تقسیم نہیں ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں فوج کو ہندوتوا بنایا جارہا ہے، آپ دیکھیں کہ ہم نے کتنے جہاز گرائے ہم نے سب کچھ کلیئر پیش کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں یہ ساری دنیا جانتی ہے، ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے ہماری صلاحیت اور عزم سب بالکل سامنے ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارتی ایئرچیف نے بیان دیا ہے کہ ہم نے بھی پاکستان کے چھ طیارے گرائے ہیں جس پر بھارت کو ایک بار پھر جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ایئر چیف کو 90 دن بعد پاکستان کے طیارے گرانے کا خیال آیا؟ سیکیورٹی ذرائع
  • معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 
  • ڈنمارک اور ناروے کے بعد جرمنی میں بھی ڈرون کے باعث پروازیں منسوخ
  • بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے پانچ ایف 16 اور ایک جے ایف 17 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
  • بھارتی ایئرچیف کا پاکستان کے 5 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
  • جنگی شکست بھارت کے اعصاب پر سوار، پاکستانی طیاروں سے متعلق نیا دعویٰ کر دیا
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ، 2 تاخیر کا شکار
  • وزیر اعظم شہباز شریف وطن واپسی کے لیے لوٹن ائیر پورٹ پہنچ گئے
  • ٹورنٹو سے لاہور آنیوالا قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد گراؤنڈ، وجہ کیا بنی؟
  • کراچی سے بیرون و انرون ملک جانے والی 11 پروازیں منسوخ