آپریشن بنیان المرصوص پاکستانی افواج کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے آپریشن بنیان المرصوص میں افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے شاہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی ادئیگی کے بعد یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آج بروز جمعہ ملک بھر میں افواج پاکستان کی لازوال جرات، بہادری ، شاندار کامیابی اور بھارت کو بدترین اور عبرتناک شکست دینے پر یوم تشکر منایا جارہاہے۔ فیصل مسجد کے امام نے نماز جمعہ کی خصوصی دعا میں ملک پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور پاکستان کی آرمڈ فورسز کی بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر آرمڈ فورسز کی بہادری، جرات اور مہارت کو سراہا جبکہ شہدا کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

واضح رہے یوم تشکر منانے کا مقصد پاکستان کی عظیم کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرنا پاکستانی عوام بالخصوص افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ملک میں امن، استحکام اور ترقی کیلئے انکی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھنا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص پاکستانی افواج کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جسمیں ہمارے بہادر جوانوں نے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس کی تعریف پوری دنیا کررہی ہے بلکہ جرات، بہادری اور پروفیشنل حکمت عملی کی کامیابی کی عظیم مثال ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے پاکستانی مسلح افواج اپنے ملک کا نہ صرف کامیابی سے دفاع کرنا جانتی ہیں بلکہ وہ دشمن کے ہر وار کو ناکام بنانے کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مظبوط اور ناقابل تسخیر ہیں ۔جب بھارت نے جارحیت کی تو پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری سے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے دئیے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ تشکر کا مقصد اسی عظیم فتح کے موقع پر اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنا، شہدا کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنا اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا ہے کہ اس نے ہمیں ایک مضبوط اور نڈر فوج عطا کی۔ چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نیکہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی یہ پیغام دیتی ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کے حوالے سے کسی قسم کا نہ سمجھو تہ کرے گا بلکہ دشمن کو عبرت ناک شکست دے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا کہ یومِ تشکر کا دن ہر سال منایا جائے گا تاکہ قوم اپنی مسلح افواج کی بہادر ی ، جرات اور فتح کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ ہر سال ان کی قربانیوں کو یاد کرنے کے علاوہ جنت میں اللہ تعالی ان کے درجات کو بلند کرے اس کے علاوہ اللہ کا شکر بجا لانے اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے عہدِ وفا کو دہرانے کا دن ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہماری افواج نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیے، اس دن کو پورے جوش و جذبے سے منائیں اور اپنے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کریں۔چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس نے کہا کہ افواج پاکستان سے یکجہتی اور اظہار محبت کے حوالے سے ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ یوم تشکر منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو بتانا چائیے کہ ہم نے پاکستان کتنی قربانیوں سے حاصل کیا ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو بتائیں کہ پاکستان جب حاصل کیا گیا تو اسکے لئے کتنی قربانیاں دی گئیں۔ انہوں نے کہا ہماری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمارا تن، من، دھن اپنے وطن کی خاطر قربان ہو۔ ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور جب بھی ضرورت پڑی تو کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور دشمن کو پہلے سے بھی زیادہ مثر انداز میں شکست دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمفتی قوی کو لال مسجد سے نکال دیا گیا ، تفصیلات ، ویڈیو سب نیوز پر ۔۔۔۔۔ مفتی قوی کو لال مسجد سے نکال دیا گیا ، تفصیلات ، ویڈیو سب نیوز پر ۔۔۔۔۔ حالیہ ہفتے 18 اشیا مہنگی ہوئیں، 12اشیا کی قیمتوں میں کمی، ادارہ شماریات ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو کا الخدمت فانڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ گورنر سندھ نے 9 مئی کے ملزمان کو عام معافی دینے کا مطالبہ کردیا نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ،بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس اور ریجنل دفاتر میں ملکی قیادت اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار تشکر کی تقریبات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان المرصوص چیئرمین سی ڈی اے افواج پاکستان انہوں نے کہا قربانیوں کو پاکستان کی نے کہا کہ یوم تشکر افواج کی کے علاوہ سب نیوز کرنے کے کو خراج دشمن کو

پڑھیں:

ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے. خواجہ آصف

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے، بھارت کی جانب سے پاکستان پردوبارہ حملے کا امکان موجود ہے، پاکستان کا پانی روکا تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا، مسئلہ کشمیر اور پانی کا ایشو بات چیت سے حل ہونا چاہیے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے جو کہ فخر کی بات ہے ، اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس وقت سر اٹھا کر دنیا میں چل رہے ہیں، مودی اور اس کے ساتھیوں کا تکبر مٹی میں ملا ہے ، ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہمارے سائبر واریئرز نے کمال کے کارنامے دکھائے ہیں، ہمارے میڈیا نے بہت شاندا ر رپورٹنگ کی جبکہ بھارتی میڈیا میں سرکس اور نوٹنکی ہو رہی تھی.

وزیر دفاع نے کہا کہ جس طرح آئی ایس پی آر نے فرنٹ پر لیڈ کیاہے انہوں نے بہت ہی شاندار کام کیاہے ، یہ ہماری تاریخ کا سنہرا لمحہ تھا جسے آنے والی نسل یاد رکھے گی ، ایس سی او میں بھی چین کے دفاعی وزیر سے با ت چیت ہوئی ہے ، چینی ہمارے بہت اچھے دوست ہیں، جس طرح چین نے 70 سالوں میں ہمارا ساتھ دیاہے ، جہاں بھی ہمیں ضرورت پڑی ہے ، وہ ہمارے ساتھ ستون کی طرح کھڑے ہوئے، بڑے بڑے ملک بھارت کیخلاف فتح پر مبارک دے رہے ہیں .

ان کا کہناتھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے ،ہمارے پاس ثبوت ہیں، ایس سی اواجلاس کے موقع پربھارتی وزیر دفاع سے بات نہیں ہوئی، بھارتی وزیر دفاع نے میری تقریر کے بعد وقت مانگا، ایس سی او کی روایت نہیں ہے دوبارہ تقریر کیلئے وقت دینا ، بھارت کو اجازت نہیں ملی، ہماری ٹیم مجھے تقریر کے دوران بھی چیزیں بتا رہی تھی، ہماری سفارتی ٹیم بہت ہی شاندار ہے ، پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات پر متعدد ممالک نے ہمارے موقف کی تائید کی.

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دوبارہ پاکستان پر حملے کا امکان ہے،لیکن میرا خیال ہے کہ مودی کو اندر سے بھی اب سپورٹ حاصل نہیں ہے ، بھارت کی سیاسی جماعتوں اور دانشور حقیقت عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں کہ مودی جھوٹ بول رہاہے ، مودی نے جو بیانیہ اپنایا اس سے اسے بہت نقصان پہنچا ہے ، ہم امن چاہتے ہیں،بھارت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا موقف یہی ہے کہ بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکا تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا، مسئلہ کشمیر اور پانی کا ایشو بات چیت سے حل ہونا چاہیے، ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان نے ایران کا ساتھ دیا، بھارت کو ایران میں اب اتنی پذیرائی نہیں ملے گی، اس وقت سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہے، عالمی اکنامک فورمز پر امریکا پاکستان کو سپورٹ کر رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر موجود صورتحال میں ہم کھیل کا حصہ اور کھلاڑی ہیں، موجودہ صورتحال مین اگر ہم تماشائی بنے اور کھلاڑی نہ بنے تو اس کا نقصان ہوگا ، امریکہ کی کسی ایسی پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے جس کا ہمیں نقصان ہو وزیر دفاع سے سوال کیا گیاکہ کیا ابراہم اکارڈ پر پریشر آ نے والا ہے ؟ جس پر وزیر دفاع نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب دباﺅ آئے گا تو دیکھا جائے گا، اس معاملے پر مشاورت بھی ہو رہی ہے ، اس پر جواب تب دیں گے جب ہمیں اس اکارڈ کا حصہ بننے کا کہا جائے گا، ابراہم اکارڈ سے متعلق پریشر آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے .

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ فلسطین کے لوگ جس طرح ظلم سہہ رہے ہیں لیکن سر نہیں جھکا رہے ہیں ، مسلم دنیا کا اللہ حساب لے گا، ڈیڑھ ارب مسلمانوں نے قیامت کے روز حساب دینا ہے ، میرا یمان ہے ، فلسطین والے قیامت کے روز شکایت کریں گے اور ہم جواب دیں گے ، یہ معاف نہیں ہوگا، یہ اجتماعی گناہ ہے ، اللہ معاف کرنے والا ہے ، جو ہو رہاہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ہے ، مشرقی ممالک میں لوگوں کا ضمیر جاگا ہواہے ، لیکن مسلمان دنیا میں ہو کا عالم ہے . 

متعلقہ مضامین

  • سندھ: پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا 93 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیوں کا مرحلہ مکمل
  • ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے. خواجہ آصف
  • اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا ’اسمارٹ سٹی‘ بنانے کا فیصلہ، کیا سہولیات میسر آئیں گی؟
  • قیام پاکستان بیسویں صدی کا معجزہ
  • ایرانی آرمی چیف کا اسرائیل کیساتھ جنگ میں حمایت پر پاکستان سے اظہار تشکر
  • مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد پر قبضہ کرنے کی دھمکی دیدی
  • ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا اسرائیلی جارحیت کے دوران حمایت پر پاکستان کے لیے اظہار تشکر
  • ہانیہ عامر کی ’’سردار جی 3‘‘ کا پاکستان میں پہلے دن 4.5 کروڑ کا ریکارڈ بزنس
  • مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب
  • آبی وسائل پر کام جاری، ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستانی موقف کو تقویت ملی: شہباز شریف