راولپنڈی: ٹیکس حکام نے عمارت سیل کرکے تالے لگادیے، بینک اور جِم میں شہری پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے انوکھی ٹیکس ریکوری مہم میں بلڈنگز مالک کے ڈیفالٹر ہونے پر بینک میں شہریوں اور اسٹاف اور لیڈیز جم میں خواتین کی موجودگی کے باجود عمارت کو سربمہر کردیا، ٹیکس ریکوری ٹیم کے انچارج کو معطل کردیا گیا۔
راولپنڈی کینٹ کے علاقے رینج روڈ پر ایک پرائیویٹ بلڈنگ جو ٹیکس نادہندہ تھی اس میں ایک نجی بینک اور ایک فلور پر لیڈیز جم قائم تھا بلڈنگ مالک کی جانب سے کنٹونمنٹ ٹیکس ریکوری ٹیم سے کہا گیا کہ اس ایک روز کی مہلت دی جائے وہ اپنے ذمہ ٹیکس ادا کردے گی۔
ٹیکس ریکوری ٹیم کی قیادت ایل ڈی سی احسان اللہ نے کی جنہوں ںے مہلت دینے سے نہ صرف انکار کردیا بلکہ نامناسب رویہ اپناتے ہوئے بلڈنگ کو سیل کردیا اور باہر سے تالے لگادیے۔
بلڈنگ میں قائم بینک میں اُس وقت شہری موجود تھے اور بلڈنگ کے ایک فلور پر لیڈیز جم قائم ہے جس میں خواتین ایکسر سائز کررہی تھیں شہریوں اور خواتین کو باہر نکلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
یہ دیکھ کر بعض مقامی افراد اور بلڈنگ مالک نے کنٹونمنٹ بورڈ دفتر پہنچ کر صورتحال سے اتھارٹی کو آگاہ کیا جس پر ایڈیشنل سی ای او حیدر شجاع نے فوری طور پر سر بمہر بلڈنگ کو کھلوا کر وہاں بند افراد کو باہر نکلنے کا موقع فراہم کیا۔
ایڈیشنل سی ای او نے متعلقہ ایل ڈی سی احسان اللہ کو معطل کردیا اور اسے مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دے کر اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے چارج شیٹ جاری کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیکس ریکوری
پڑھیں:
واشنگٹن: بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں کا احتجاج، عمارت کوگھیرلیا
واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے سفارتخانےکوگھیر لیا۔
واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے سفارتخانے کی عمارت کو گھیر لیا۔
مظاہرین نے خالصتان کے پرچم اٹھائے بھارت مردہ باد اور قاتل مودی کے نعرے گئے اور بھارتی ترنگے کے ٹکڑے کر کے سفارتخانے کے سامنے پھینک دیے۔
مظاہرین سے خوفزدہ بھارتی سفارتی عملے نے پولیس بلائی جو موقع پر کئی گھنٹے موجود رہی۔
اس موقع پر سربراہ خالصتان کونسل ڈاکٹر سندھو نے کہا کل واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا، یفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کیلئے ہزاروں سکھ پہنچ رہےہیں، وہ دن دور نہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد کراکرخالصتان بنائیں گے۔
Post Views: 4