لاہور،پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، جیل سے پی آئی سی منتقل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد طبیعت خراب ہونے کے بعد جیل کے ڈاکٹرز نے معائنہ کیا اور بعدازاں طبیعت نہ سنبھلنے پر ریسکیو 1122کے ذریعے انہیں پی آئی سی منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ جاری ہیں اور ان کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل کردیا گیا
و قاص احمد : پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو طبی معائنے کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لایا گیا، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اس وقت مختلف مقدمات کے باعث جیل میں ہیں۔ چیک اپ کے دوران پولیس کی نفری ان کے ہمراہ موجود رہی۔