کوئی لچک نہیں، عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے، شاندانہ گلزار
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے، اُن کے مؤقف میں کوئی لچک نہیں آئی اور نہ ہی وہ پیچھے ہٹنے والے ہیں۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی اسی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ وہ کسی قسم کی خفیہ یا اعلانیہ ڈیل پر یقین نہیں رکھتے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر نے کہا تھا کہ اب بہت ہو چکا، حالات کو بہتر بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
شاندانہ گلزار نے کہا کہ صرف کارکنوں کے حق میں آواز اٹھانے پر میرے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے، لیکن میں گھبرانے والی نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں، مگر بدقسمتی سے یہ ملک اب قانون کے بجائے انتقام پر چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل انہوں نے ججز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انصاف نہ ملا تو عوام خود ان ججز کے گھروں تک پہنچ جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم دروازہ کھٹکھٹانے والوں میں سے نہیں، دروازہ توڑنے والوں میں سے ہیں۔
ان کے اس متنازع بیان پر سیاسی اور عدالتی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ تاہم شاندانہ گلزار نے اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ جو عمران خان کے ساتھ ناانصافی کرے گا، عوام اُسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کا فوری ایکشن، جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاندانہ گلزار ہوئے کہا تھا کہ
پڑھیں:
الریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیراہتمام نوجوانوں کیلئےتاریخی ایونٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کالج فار ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی ریاض کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے ایک تاریخی ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں سعودی ، انڈونیشیا، چائنہ ، سری لنکا ، انڈیا سمیت کئی ممالک کے نوجوانوں سمیت بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کیلئے کمیونیکیشن اور لیڈر شپ بڑی اہمیت کی حامل ہے آج کے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے تقریب کے میزبان سید وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں عصر حاضر میں زندگی کے ہر شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ایک اہم ضرورت بن چکا ہے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت حاصل کیے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا تقریب سے ،، حسن عمران ، ڈاکٹر امین ، احمد حسن ، شاہد شہزاد ، عابد حسین ، محمد موسی ، پروفیسر چین ، اور دیگر نے بھی نے خطاب کرتے ہوئے علم و دانش ، شعور ، لیڈر شپ ، اور کمیونیکیشن کی اہمیت پر زور دیا تقریب کے آخر میں بچوں کے تقریری مقابلے کروائیں گے جن سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں کو سرٹیفکیٹ اور دیگر انعامات سے نوازا گیا جبکہ اعلی کارکردگی کے حامل افراد کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔