ریلوے سسٹم میں سلیک پریڈ، متعدد ٹرینیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
سعیداحمد سعید:
ریلوے سسٹم میں سلیک پریڈ، مسافر نہ ہونے سے ٹرینوں کی منسوخی کا عمل جاری
بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا
دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو آج دیگر ٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا
بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو آج کراچی ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا
کراچی ایکسپریس کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی
شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا
گرین لائن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی
بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام کوٹ سے چھور تک ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تھر کے کوئلے کو پورٹ قاسم کراچی تک پہنچانے کے لیے اسلام کوٹ سے چھور اور بن قاسم اسٹیشن سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔ تھر کے کوئلے کو پورٹ قاسم کراچی پہنچانے کے لیے ریلوے لائن بچھائی جائے گی، اسلام کوٹ سے چھور اور بن قاسم ریلوے اسٹیشن سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ توانائی سندھ اور ریلوے اس مشترکہ منصوبے کو تکمیل تک پہنچائیں گے، اس حوالے سے محکمہ
توانائی نے وزیراعلیٰ کو سمری ارسال کر دی ہے۔تھرکول فیلڈ اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی، بن قاسم اسٹیشن سے پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔بیرون ملک برآمد کے لیے تھر کا کوئلہ پورٹ قاسم پر اتارا جائے گا، منصوبے کا مالیاتی تخمینہ 75 ارب روپے ہے، ریلوے اور محکمہ توانائی کی 50 – 50 فیصد سرمایہ کاری سے اسے مکمل کیا جائے گا۔ریلوے ٹریک تک رسائی اور کوئلہ اتارنے کا منافع بھی برابر تقسیم ہوگا، ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔