پاکستان نے آہنی یکجہتی سے طاقتور دشمن کو عبرتناک شکست دی: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں مرکز مصطفیٰ کا دورہ کیا اور مرکز کے مختلف سیکشن دیکھے۔ سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات کی۔ انہوں نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفیٰ کے مثالی کردار کو سراہا اور مرکز مصطفیٰ کے طلباء کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے۔ طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی، عظیم فتح پر اللہ تعالٰی کا شکر بجا لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہو گئی۔ دشمن اب کوئی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا کہ پاکستانی قوم داندن شکن جواب چاہتی تھی جو ہماری بہادر مسلح افواج نے دیا۔ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے ملک کی سالمیت، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کرائی۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی اور بی جے پی کے فاشسٹ، فرقہ وارانہ ایجنڈے اور مذہبی عدم برداشت کو بے نقاب کرتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر محسن نقوی نے لکھا کہ کرتاپور منصوبہ کثرت رائے، تنوع اور رواداری کی ایک روشن مثال ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
مسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔
محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔
محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی پترا کو شکست دی تھی جبکہ محمد حسنین اختر کو مسلسل دو میچز جیتنے کے بعد تیسرے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
حسنین کو تیسرے گروپ میچ میں ایران کے علی گراگوزلو نے تین۔ایک سے شکست دی۔
ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے پلیئر اسجد اقبال نے بھی دونوں میچ جیت لیے۔