عمران خان کی کسی حکومتی یا عسکری عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ڈیل اور کوئی پیشکش نہیں کی گئی، مذاکرات یا پیشکشوں کے مرحلے گزر چکے، یہ سب سیاسی شوشے ہیں، لطف لینے والے لطف لیتے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی حکومتی یا عسکری عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ڈیل اور کوئی پیشکش نہیں کی گئی، مذاکرات یا پیشکشوں کے مرحلے گزر چکے، یہ سب سیاسی شوشے ہیں، لطف لینے والے لطف لیتے رہیں۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سیاسی سیز فائر وہاں ہوتا ہے جہاں دو فریق فائرنگ کر رہے ہوں، حکومت کی طرف کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کسی شخصیت کے رابطے ہوئے ہیں وہ ان کی اپنی جماعت کے ارکان ہیں، بانی سے ان کی بہنیں، وکلاء یا ان کے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئی ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ معاشی استحکام نہیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو ہم نے معیشت کو بہتر کر لیا، سیاسی عدم استحکام کے باوجود 78 سال میں بھارت کے خلاف پہلی بڑی کامیابی حاصل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں اتفاق رائے سے قراردادوں کا آنا خوش آئند ہے، جہاں تک باہر سیاسی ماحول کا تعلق ہے اس کا انحصار پی ٹی آئی پر ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے فائرنگ ہوتی رہتی ہے، پہلے انہیں وہ روکنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کہاں کھڑا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کی ترجیحات کیا ہیں؟ تمام چیزیں واضح ہوچکی ہیں، عالمی منظرنامہ تبدیل ہوچکا، نئے منظرنامے کو سامنے رکھتے ہوئے پالیسی بنائیں گے، تو بات آگے بڑھے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ
پڑھیں:
کوئی لچک نہیں، عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے، شاندانہ گلزار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے، اُن کے مؤقف میں کوئی لچک نہیں آئی اور نہ ہی وہ پیچھے ہٹنے والے ہیں۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی اسی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ وہ کسی قسم کی خفیہ یا اعلانیہ ڈیل پر یقین نہیں رکھتے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر نے کہا تھا کہ اب بہت ہو چکا، حالات کو بہتر بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
شاندانہ گلزار نے کہا کہ صرف کارکنوں کے حق میں آواز اٹھانے پر میرے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے، لیکن میں گھبرانے والی نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں، مگر بدقسمتی سے یہ ملک اب قانون کے بجائے انتقام پر چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل انہوں نے ججز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انصاف نہ ملا تو عوام خود ان ججز کے گھروں تک پہنچ جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم دروازہ کھٹکھٹانے والوں میں سے نہیں، دروازہ توڑنے والوں میں سے ہیں۔
ان کے اس متنازع بیان پر سیاسی اور عدالتی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ تاہم شاندانہ گلزار نے اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ جو عمران خان کے ساتھ ناانصافی کرے گا، عوام اُسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کا فوری ایکشن، جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ