کمشنر کراچی کا مزید شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی لگانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کمشنر کراچی نے کہا کہ من مانی کرنے والے چنگچی رکشہ ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں، چنگچی رکشوں کے غیر قانونی اسٹاپ اور اڈوں کے خلاف بھر پور کا رروائی کی جائے، کمشنر کراچی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی ہدایت کردی۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی نے شہر کی مزید شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا جبکہ لی مارکیٹ بس اڈے کے مکمل خاتمے کے لیے بھی ہدایت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ٹرانسپورٹ مسائل پر اہم فیصلے کیے گئے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ کورنگی میں من مانی کرنے والے چنگچی رکشہ ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں، چنگچی رکشوں کے غیر قانونی اسٹاپ اور اڈوں کے خلاف بھر پور کا رروائی کی جائے، کمشنر کراچی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹرکیب رکشوں پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی سفارش پر 144 سی آر پی سی کے تحت یہ اقدام کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق پابندی 15 اپریل سے 14 جون 2025ء تک نافذ العمل ہے، پابندی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کا انتباہ جاری کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، شہید ملت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر رکشے چلانے پر پابندی ہے، شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ پر ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹر کیب کے چلانے پر مکمل پابندی ہے۔ حکام کے مطابق غیر مجاز اور خود ساختہ روٹس پر چلنے والے رکشے ٹریفک میں رکاوٹ بن رہے تھے، ون پلس فور رکشوں پر عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار، شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، اسٹيڈيم روڈ اور دیگر علاقوں میں بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمشنر کراچی نے کے مطابق کے خلاف ون پلس
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹس سرفراز قمر ڈاہا بحال
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس کے چیف کمشنر کے حوالے سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد ریاض کو عہدے سے فارغ اور سرفراز قمر ڈاہا کو بحال کر دیا۔
عدالت نے ایوان صدر کی جانب سے 31 اگست 2025 کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا اور قرار دیا کہ چوہدری ریاض کی تقرری غیر قانونی اور غیر مؤثر تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی پاکستان لرننگ فیسٹیول اسلام آباد میں بھر پور شرکت
ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق یکم ستمبر 2025 کے بعد چوہدری محمد ریاض کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات کالعدم تصور ہوں گے۔
فیصلے کے بعد سرفراز قمر ڈاہا نے بطور چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔ بوائے اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر نے بھی فوری طور پر چوہدری ریاض کے تمام احکامات اور تعیناتیوں کو منسوخ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق عدالت کے فیصلے کے بعد بوائے اسکاؤٹس کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سرفراز قمر ڈاہا کی بحالی کو اسکاؤٹس ممبران نے خوش آئند قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ پاکستان بوائے اسکاؤٹس پیپلز پارٹی چوہدری محمد ریاض چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاہا