ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
سٹی 42: قومی ایرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر اٹھ گیا ، نجکاری کمشن نے ایک مرتبہ پھر پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع کرتے ہوئے نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری گروپس سے 3 جون تک درخواستیں مانگ لیں ہیں ۔
قومی ایرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری گروپ 3 جون تک نجکاری کمیشن کو درخواست ارسال کرسکتے ہیں۔پی آئی اے کی نجکاری کے لئے درخواست کے ساتھ 5 ہزار امریکی ڈالر یا 14 لاکھ روپے ناقابل واپسی ارسال کرنے ہونگے۔حکومت پی آئی اے کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے
اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
واضح رہے اس سے قبل بھی پی آئی اے کی نجکاری کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر مناسب قیمت نہ ملنے پر نجکاری کا عمل روک دیا گیا تھا ۔ اس کے بعد پی آئی اے نے خود کو منافع بخش ادارہ ثابت کرنے کے لیے کئی اہم روٹس اور ممالک پر فلائٹس شروع کیں تاکہ کاروباری شخصیات کو راغب کیا جاسکے اور پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ دکھا کر اس کی نجکاری کی جاسکے
ڈرائیور کے بغیر چلنے والے ٹرک تیار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، رواں ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 120,506 رہی
پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 1496 پوائنٹس اضافے سے 14 ہزار 389 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ سامنے آ گئی، بازار حصص میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی۔ پی ایس ایکس کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 12 ہزار 474 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 649 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 178 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازارِ حصص میں کاروباری کے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی، جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 327 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس ایک ہفتے میں 3.29 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 99 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے رہی۔ پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 1496 پوائنٹس اضافے سے 14 ہزار 389 ارب روپے ہے۔